امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فیس بک اور ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کردیا گیا۔
یاد رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کورونا وائرس سے متعلق ایک پوسٹ پر فیس بک اور ٹوئٹر نے ان کے اکاؤنٹس بند کردیئے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک اور ٹوئٹر نے بطور سزا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے صدارتی مہم کے اکاؤنٹس بند کردیئے۔
دوسری جانب فیس بک انتظامیہ نے اس حوالے سے کہنا ہے کہ فوکس ٹی وی کے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ کورونا وائرس بچوں کو نہیں لگتا جو کہ کووڈ-19 کے بارے میں گمراہ کن معلومات ہیں اور ہماری سماجی گائیڈ لائن کے خلاف بھی ہے۔
فیس بک کے ساتھ ٹوئٹر نے بھی وضاحت کی کہ امریکی صدر کا کورونا وائرس سے متعلق بیان ہماری پالیسی کے برخلاف ہے۔
مزید وضاحت دی کہ اسی وجہ سے ان کا اکاؤنٹ ٹوئٹ واپس لینے تک بند کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل بھی امریکی صدر کو ملیریا میں استعمال ہونے والی دوا کو کورونا کا علاج قرار دینے اور میتھانول کی ڈرپ لگانے سے جیسی مضحکہ خیز تجاویز پر بھی عالمی سطح پر سبکی اُٹھانا پڑی تھی۔
واضح رہے کہ امریکی صدر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کردیا گیا لیکن متنازعہ ویڈیو حذف کردی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News