پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار یاسر نے اپنی اہلیہ کے لیے تیرا ہنسنا بھی کیا مصیبت ہے الفاظ کا استعمال آخر کیوں کیا، اداکار نے بتا دیا۔
اداکار یاسر حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اقراء کے ساتھ لی گئی ایک دلکش تصویر شیئر کی ہے۔
یاسر کی جناب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیمشن میں اداکار نے حسن ظہیر راجا کی غزل سے ماخوذ ایک شعر بھی اقراء کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا۔
تیرا ہنسنا بھی کیا مصیبت ہے
میں کوئی بات کرنے آیا تھا
یاد رہے کہ اداکار نے اقرا کے ہنسنے کو حسن ظہیر راجا کی غزل کے شعر سے جوڑ دیا۔
اس کے علاوہ یاسر نے اپنی پوسٹ میں ہیش ٹیگ ’عید‘ کا بھی استعمال کیا۔
اداکار یاسر کی پوسٹ پر اقراء نے بھی اپنے فوٹو شوٹ کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے یاسر سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں ہم سے محبت کرتی ہوں۔‘
https://www.instagram.com/p/CDZPBqon1wh/?utm
دوسری جانب پاکستان شوبز انڈسٹری کی جانی پہچانی جوڑی یاسر اور اقراء آئے روز اپنے خوبصورت فوٹو شوٹ مداحوں کو ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔
واضح رہے کہ مداح بھی اپنی فیورٹ جوڑی کی تصویروں کو پسند کرتے ہوئے تبصرے کرتے ہیں جن پر اکثر و بیشتر اقراء اور یاسر کی جانب سے جوابی کمنٹ بھی مل جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
