Advertisement

شہباز شریف اب کراچی جا کر ڈرامہ بازی کریں گے، شہباز گل

شہباز گِل

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط  ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ شہباز شریف صاحب اب کراچی جا کر ڈرامہ بازی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی روابط  ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ جیسے ہی وزیراعظم کا کراچی جانے کا پروگرام فائنل ہوا شہباز شریف صاحب نے فورا ایک دن پہلے کا ٹکٹ کٹوا لیا۔

Advertisement

ڈاکٹر شہباز گل نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف اب کراچی جا کر ڈرامہ بازی کریں گے اور اگر نیب نے بلا لیا تو فورا کمر درد شروع ہوجائے گا۔

اپنے پیغام میں معاون خصوصی برائے سیاسی روابط  ڈاکٹر شہباز گل نے مزید کہا کہ وزیراعظم جو اقدامات کرنے جارہے ہیں ان کا ایک دن پہلے اعلان کریں گے۔

مزید پڑھیں

ملکی سلامتی سے کھیلنا زرداری خاندان کیلئے نیا کام نہیں، ڈاکٹر شہباز گل

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط  ڈاکٹر شہباز گل نےکہا ہے کہ ذاتی...

واضح رہے اس سے قبل وزیرِاعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لئے طویل المدتی پلان تشکیل دیا جا رہا ہے ، آئندہ چند روز میں کراچی کا دورہ کروں گا جس میں میں حالات کا جائزہ خود لوں گا۔

عمران خان نے یہ بھی کہا تھا کہ حکومتی کاوشوں اور حکمت عملی کی بدولت کورونا کے پھیلاؤ کو روکا  گیا ہے لیکن ابھی خطرہ موجود ہے جس کے لئے پوری قوم کا تعاون درکار ہے

Advertisement

وزیرِاعظم عمران خان نے مزید کہا تھا کہ کراچی میں ہونے والی تباہی اور اس کے نتیجے میں عوام کو درپیش مسائل کے حل کے سلسلے میں وفاقی حکومت صوبائی حکومت سے  ہر ممکن تعاون کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version