اسلام آباد کے چڑیا گھر میں نایاب ہرن کی پیدائش


رومیصہ ملکویب ایڈیٹر

02nd August, 2020
ہرن

اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر میں نایاب نسل کی مادہ چیتل ہرن کے ہاں ننھے ہرن کی پیدائش ہوئی ہے۔

ویٹرنری ڈاکٹر کے مطابق چیتل ہرن کا نومولود بچہ صحت مند اور تندرست ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر سے نایاب نسل کے ہرن کی قصور کے نجی بریڈنگ فارم منتقلی کا عمل مکمل ہو گیا۔

واضح رہے کہ چیتل ہرن کا شمار انتہائی نایاب نسل کے ہرنوں میں ہوتا ہے۔