Advertisement

ن لیگ کی تشکیل جھوٹ اور دھوکہ دہی کی بنیاد پر ہوئی،فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) جھوٹ اور دھوکہ دہی کی بنیاد پر تشکیل میں آئی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے لیڈرز اور میڈیا میں ان کے حمایتی دن رات بتاتے تھے کہ نواز شریف کتنے بیمار ہیں اور اگر نہ بھیجا گیا تو کس طرح ان کی جان کو خطرہ لاحق ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کل سے یہ حضرات کہ رہے ہیں حکومت نے خود بھیجا تھا، ہم کیسے بلوائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہی وہ دھوکہ دہی اور جھوٹ ہےجس کی بنیاد پر نون لیگ کی تشکیل ہوئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے نواز شریف کی واپسی کے لیے وفاقی حکومت کے فیصلوں کو درست قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کے لیے برطانوی حکومت سے رابطہ اور میڈیکل رپورٹس کی انکوائری درست فیصلے ہیں۔

Advertisement

وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف کے بیانئے اور احتساب کے عمل کو نواز شریف کی لندن روانگی نے شدید دھچکہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ جعلی رپورٹس کی تیاری میں جن لوگوں کا کردار ہے ان کو نشان عبرت بنانا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version