Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلال سعید اور صبا قمر کو عدالت نے طلب کرلیا

Now Reading:

بلال سعید اور صبا قمر کو عدالت نے طلب کرلیا

پاکستان کے گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کو عدالت نے طلب کرلیاہے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے صبا قمر اور بلال سعید کی حاضری سے معافی کی درخواست پر کارروائی آئندہ سماعت تک ملتوی کرتے ہوئے دونوں کی عبوری درخواست ضمانتوں میں 3 ستمبر تک توسیع کردی۔

 لاہور کی سیشن کورٹ نے مسجد وزیر خان میں گانے کی فلمبندی کے مقدمے میں نامزد اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کو 3 ستمبر کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے پولیس کو ان کی گرفتاری سے روک دیا۔

دوسری جانب دونوں ملزمان سیکیورٹی خدشات کے باعث عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئے۔

خیال رہے کہ ملزمان کے وکلا نے عدالت کے روبرو حاضری سے معافی کی درخواست دائر کی اور مؤقف اختیار کیا کہ دونوں فنکاروں کی جان کو خطرہ لاحق ہے لہٰذا عدالت حاضری معافی کی درخواست منظور کرنے کا حکم دے۔

Advertisement

اس موقع پر مدعی کے وکیل نے اعتراض کیا کہ ملزمان کا عبوری درخواست میں عدالت میں موجود ہونا ضروری ہوتا ہے اور عدالت حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے دونوں کی درخواست ضمانتیں بھی خارج کر دے۔

یاد رہے کہ بلال سعید اور صبا قمر کا گانا ’قبول‘ 12 اگست کو ریلیز ہوا، جس میں لاہور کی تاریخی مسجد وزیر خان میں فلمائے گئے مناظر شامل نہیں کیے گئے۔

واضح رہے کہ اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے خلاف مسجد وزیر خان میں شوٹنگ کرنے پر تھانہ اکبری گیٹ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر