مقبوضہ کشمیر، جولائی میں 24 کشمیری شہید ہوئے


ثمرا مظہرویب ایڈیٹر

02nd August, 2020

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کے مظالم کاسلسلہ رک نہ سکا، محاصروں اور جعلی مقابلوں کی آڑ میں ماہ جولائی میں 24 کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔

گزشتہ ماہ بھارتی فورسز نے  پیلٹ گنوں، گولیوں اور آنسوگیس کی شیلنگ سے 59 پُرامن کشمیریوں کو زخمی کیا جبکہ حریت رہنما اشرف صحرائی سمیت وادی کے 98 افراد کو گرفتار کیا۔

قابض بھارتی فورسز نے محاصروں اور سرچ آپریشن کے دوران 11مکانات بھی تباہ کیے۔