Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف بھارتی اداکارہ نے خود کشی کر لی

Now Reading:

معروف بھارتی اداکارہ نے خود کشی کر لی
Advertisement

بھارت کی کونسی اداکارہ نے خودکشی کر لی ہے؟

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کی معروف 40 سالہ انوپما پھاٹک اداکارہ نے خود کشی کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت اداکارہ انوپما پھاٹک ڈراموں اور بھوجپوری فلموں کی اداکارہ تھی جنہوں نے ممبئی میں رہائشگاہ پر خود کشی کرلی۔    

قابلِ غور بات یہ ہے کہ 8 ہفتوں کے دوران تیسرے بھارتی اداکار نے خودکشی کر لی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کی ابتدائی تفتیش میں اداکارہ کی جانب سے خودکشی کیے جانے کی تصدیق کردی گئی ہے جب کہ اداکارہ کی رہائش گاہ سے ان کا آخری خط بھی ملا ہے۔

Advertisement

انوپما پھاٹک کا تعلق ریاست بہار کے ضلع پرنیا سے تھا، تاہم وہ شوبز میں کام کرنے کی وجہ سے ممبئی میں شوہر کے ساتھ رہائش پذیر تھیں۔

اس حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکارہ نے خودکشی سے ایک روز قبل فیس بک پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی تھی۔

انوپما پھاٹک کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں اداکارہ دوستوں کی بے وفائی کے شکوے کرتی دکھائی دیں۔

انوپما پھاٹک نے اس وقت خودکشی کی جب کہ ان کے شوہر کام کے سلسلے گھر سے دور تھے۔

انوپما پھاٹک کی خودکشی دو دن میں بھارتی اداکار کی دوسری جب کہ گزشتہ آٹھ ہفتوں میں کسی بھی اداکار کی تیسری خودکشی کی ہے۔

خایل رہے کیونکہ بھارتی شوبز اںڈسٹری میں ماضی میں بھی متعدد اداکار و ماڈلز خودکشی کر چکے ہیں اور ایسے واقعات کے بعد انڈسٹری کے بااثر ترین افراد پر سوشل میڈیا پر تنقید بھی کی جاتی رہی ہے۔

Advertisement

دوسری جانب پولیس نے ممبئی کی رہائش سے اداکار سمیر شرما کی پنکھے میں لٹکی ہوئی لاش برآمد کی تھی۔

گزشتہ روز ہی خبر سامنے آئی تھی کہ بھارتی ٹیلی وژن کے اداکار 44 سالہ سمیر شرما نے اپنی رہائش گاہ پر خودکشی کرلی۔

اداکار سمیر شرم کی خودکشی کے حوالے سے خیال کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے مالی مشکلات کے باعث خودکشی کی ہوگی۔

علاوہ ازیں سمیر شرما سے چند دن قبل بھی تامل اداکارہ وجیا لکشمی نے تامل ناڈو کے مقامی سیاستدانوں کی جانب سے ہراساں کیے جانے پر خودکشی کی کوشش کی تھی۔

تاہم بروقت کارروائی کرکے ان کی زندگی بچالی گئی تھی۔

یاد رہے کہ وجیا لکشمی سے قبل 14 جون کو بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ نے خودکشی کرلی تھی۔

Advertisement

بھارت کے معروف اور پسندیدہ اداکار سوشانت کی خودکشی  نے بالی وڈ میں نیا تنازع کھڑا کردیا تھا۔

 اس سے قبل سوشانت سنگھ کی سابق منیجر خاتون نے بھی خودکشی کرلی تھی اور اب خبر سامنے آئی ہے کہ بھارت کی ایک اور 40 سالہ اداکارہ نے بھی خودکشی کرلی۔

واضح رہے کہ اداکارہ انوپما پھاٹک کے حوالے سے خیال کیا جا رہا ہے کہ کورونا کی وبا کے باعث پیش آنے والی مالی مشکلات اور قریبی دوستوں کی جانب سے مشکل وقت میں ساتھ نہ دینے اور ان کی جانب سے دغا کرنے پر دل شکستہ ہوکر اداکارہ نے خودکشی کی۔

مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رنبیر اور عالیہ کی بیٹی بالی ووڈ کی سب سے کم عُمر امیر ترین ‘اسٹار کِڈ’ بن گئیں
بیٹے کی پیدائش کے بعد انوشکا شرما کی پہلی پوسٹ وائرل
پرینیتی چوپڑا کی اپنے متعلق افواہوں پر مزاحیہ پوسٹ وائرل
ہمیں راحت فتح علی خان کو پہلے سے زیادہ عزت و محبت دینی چاہیے، اداکارہ ریشم
زندگی میں کبھی اولاد کی کمی محسوس نہیں کی، حنا خواجہ بیات
ثناء جاوید کی دوسری شادی پر بہت خوش ہوں، احسن خان
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر