Advertisement
Advertisement
Advertisement

شوبزنس کی مشہور شخصیت سدرہ اقبال کو ایک اور کامیابی مل گئی

Now Reading:

شوبزنس کی مشہور شخصیت سدرہ اقبال کو ایک اور کامیابی مل گئی

شوبزنس کی مشہور شخصیت اور معروف کمپیئر سدرہ اقبال کو کراچی کے مقبول چیریٹی انڈس اسپتال کے یوتھ رضا کارانہ پروگرام ’آئی ہوپ‘ کی سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس اقدام کا مقصد پاکستان کی نوجوان نسل کی تربیت کرنا ہے کہ وہ فارغ اوقات میں ضرورت مندوں کی مدد کریں اور سب سے زیادہ کمزور افراد کی مدد کریں۔

سفیر کی حیثیت سے سدرہ اقبال اپنے شریک سفیر اور نامور اداکار فواد خان کے ساتھ متحد ہوکر نوجوانوں کو مخیر منصوبے کے لئے معاونت کی ترغیب اور حوصلہ افزائی کریں گی۔

یاد رہے کہ آئی ہوپ پروگرام کی لانچنگ تقریب نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر ڈیجیٹل پروگرام کے طور پر منعقد ہوئی۔

اس موقع پر سدرہ اقبال نے کہا کہ مجھے نوجوانوں کی رہنمائی کرنے کے لیے انڈس اسپتال کی بطور سفیر نمائندگی کرنے پر بے حد خوشی ہورہی ہے۔

Advertisement

سدرہ اقبال نے کہا کہ میں اس پروگرام کی بدولت بیرون ملک مقیم نوجوان پاکستانیوں کو رضاکارانہ طور پر اس پروگرام میں شامل ہونے کی دعوت دینے کےلیے پرجوش ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس سے ہمیں مزید تقویت ملے گی۔

سدرہ اقبال نے مزید کہا کہ ایک امیدوار اور بحیثیت معاشرہ حقیقی اثرات کے حصول کے لئے ہماری صلاحیت کو جامع اور مستحکم بنائیں۔

دوسری جانب سدرہ اقبال کی قیادت، شخصیت اور رہنمائی نوجوان ذہنوں کو صحت کے منظر نامے میں انقلاب لانے کے لیے راغب کرے گی کیونکہ وہ بین الاقوامی فورمز میں یوتھ کی سفیر بھی رہی ہیں۔

بطور سفیر وہ ان عوامل کا ادراک کریں گی جو انہیں معاشرے کے ضروری شعبوں میں تبدیلیاں لانے کے لئے مجبور کرتے ہیں۔

وہ پاکستان کو ایک مضبوط، بہتر ملک بنانے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گی۔

Advertisement

واضح رہے کہ پروگرام ’پاور آف دی یوتھ ‘ پر براہ راست سیشن ہوا، جسے انڈس اسپتال کے آفیشل یوٹیوب اور فیس بک پلیٹ فارم پر نشر بھی کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر