Advertisement

سنجے دت کا علاج ممبئی کے اسپتال میں شروع ہوگیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت پھیپڑوں کے کینسر کا شکارہے۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی اہلیہ مانیتا دت نے بتایا ہے کہ ان کے شوہر کا علاج ممبئی کے اسپتال میں شروع ہوگیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مانیتا دت نے اپنے بیان میں بتایا کہ سنجے دت کا علاج ممبئی کے کوکیلابن اسپتال میں جاری ہے۔

اس حوالے سے مانیتا دت نے سنجے دت کے تمام مداحوں اور خیرخواہوں کی سپورٹ کا شکریہ اد ا کیا۔

سنجے دت جان لیوا مرض میں مبتلا، مداحوں کیلئے تشویشناک خبر آگئی

Advertisement

سنجے دت کی اہلیہ کہا کہ سنجو کی زندگی میں بہت سے اتار چڑھاؤ آئے لیکن آپ کی حوصلہ افزائی اور تعاون کی مدد سے ہر مشکل مرحلہ پار کیا اور اس کے لیے ہم ہمیشہ آپ کے شکر گزار رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری فیملی کو ایک اور چیلنج درپیش ہے اور میں جانتی ہوں کہ مداحوں کی محبت اور سپورٹ کی بدولت سنجے دت یہ مشکل وقت بھی گزار دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک خاندان کے طور پر ہم نے اس طویل مدتی جنگ کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سنجے دت کی اہلیہ نے بتایا کہ جتنا ممکن ہوگا ہم اپنی زندگی کو معمول کی طرح مسکراہٹ کے ساتھ گزارنے کی کوشش کریں گے۔

خیال رہے کیونکہ منائتا دت کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی منفی چیز کے بغیر سنجو کے لیے ایسا کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ سنجے دت کو میڈیا سے گفتگو کی اجازت نہیں ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version