Advertisement

ترکی کا بحر اسود میں گیس کے ذخائر دریافت کا اعلان

ترکی

ترک صدررجب طیب اردوان نے بحیرہ اسود میں ترک ساحل کے قریب قدرتی گیس کے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیاہے ۔

ترک خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طیب اردوان نے استنبول کے تاریخی دولماباغچہ محل میں اپنے خطاب میں کہا کہ ‘ترکی کو بحیرہ اسود میں قدرتی گیس کے بڑے ذخائر ملے ہیں’۔

طیب اردوان نے کہا کہ گیس کی تلاش کرنے والے جہاز فاتح نے 11.3 کھرب کیوبک فٹ قدرتی گیس دریافت کرلی ہے۔

ترک صدرکاکہنا تھا کہ بحیرہ اسود کے قریبی صوبے میں گیس دریافت ہونے والے علاقے میں ٹیونا ون ذخیرے کی ٹیسٹنگ، جائزہ اور انجنیئرنگ تحقیق کے تمام مراحل مکمل کرلیے گئے ہیں اور اب اس منصوبے کو ’’سکاریا گیس فیلڈ‘‘ کا نیا نام دیا گیا ہے۔

ترک صدر نے گیس اور تیل کے مزید ذخائر کی تلاش جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فاتح اور یوریز ڈرلنگ جہازوں نے بحیرہ اسود اور بحیرہ روم میں گہرے پانی میں 9 مقامات پر ڈرلنگ کی ہے۔

Advertisement

ترک  صدرنےاس تمام منصوبے پرکام کرنے والے تمام عہدیداروں اورمزدوروں کومبارکباد دیتے ہوئےوزیر خزانہ بیرات البائرک، وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز اوران کی ٹیموں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈرلنگ جہاز فاتح نے گیس کی تلاش کا کام رواں برس 20 جولائی کو شروع کیا تھا۔

 خیال رہے کہ طیب اردوان نے ایک ہفتہ قبل قوم سے وعدہ کیا تھا کہ جلد ہی اچھی خبر ملے گی اور جمعے کو اچھی خبر قدرتی گیس کے ذخائر کی دریافت کے حوالے سے سامنے آئی۔

ان کا کہنا تھا کہ بحیرہ اسود کے اطراف کے خطے میں قدرتی گیس ملنے کے امکانات تھے اور یہ گیس عام شہریوں کے استعمال کے لیے 2023 میں دستیاب ہوگی۔

ترک صدر نے کہا کہ ترکی اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھے گاجب تک تیل اورگیس برآمد کرنے والا خطےکابڑاملک نہیں بنتا۔

واضح رہے کہ یونان اورمصرکی جانب سے حدود بندی کے متنازع معاہدے کے بعد گزشتہ ہفتے ہی ترکی نے مشرقی بحیرہ روم میں تیل کی تلاش کا کام شروع کردیا تھا۔

Advertisement

بحیرہ روم میں ترکی کی جانب سے گیس اور تیل کے تلاش کے کام پر یونان کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے اور دونوں ممالک نے اپنی افواج کو الرٹ رہنے کا بھی حکم دے دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version