Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امارات ،عجمان مارکیٹ میں آتشزدگی

Now Reading:

امارات ،عجمان مارکیٹ میں آتشزدگی
آتشزدگی

متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان کی سبزی مارکیٹ میں لگی آگ پر 3 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا ہے  ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عجمان کے نیوانڈسٹریل زون میں واقع پھل اور سبزی مارکیٹ میں بدھ کی شام اچانک آگ بھڑک اٹھی  تھی  جو دیکھتے ہی دیکھتے بے قابو  ہوگئی  تھی  ۔

عینی شاہدین کا کہنا ہےکہ آگ چند ہی لمحوں میں تیزی سے پھیل گئی تاہم کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔

زرائع کے مطابق دبئی اور شارجہ سے فائرفائٹرز بلاکر آگ پر قابو پایا گیا، حکام کا کہنا ہےکہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Advertisement

حکام کا کہنا ہے کہ عجمان کی مارکیٹ میں لگی آگ نے تقریبا تمام اشیاء کو جلا کر راکھ بنا دیا ہے، البتہ کورونا کے باعث مارکیٹ 4 ماہ سے بند پڑی تھی کوئی شخص اس میں موجود نہیں تھا اس لیے کسی قسم کے جانی نقصان کا اندیشہ نہیں ہے۔

اجمان پولیس کے کمانڈران چیف میجرجنرل شیخ سلطان بن عبد اللہ النعیمی کے مطابق آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی سول ڈیفنس ، پولیس اور ایمبولینس کی 25  گاڑیوں نے فوری طور پرجائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی  کاروائیاں  شروع کردیں اور آس پاس کی عمارتوں  کو آگ  لگنے سے بچالیا ۔

زرائع کے مطابق مارکیٹ میں پلاسٹک کا سامان بڑی تعداد میں موجود تھا اس لئے آگ زیادہ بھڑکی اور قابو پانے میں وقت لگا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت مذہبی آزادی کیلئے سب سے بڑا خطرہ
اسرائیل کا ایران پر حملہ، ایران نے فضائی دفاعی نظام فعال کردیا
عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات کی پیشگوئی سامنے آگئی
افغانستان؛ طالبان کے دورِ اقتدار میں آزادی صحافت پر وار جاری
مودی سرکار کی اگنی پتھ اسکیم پر کانگریس کی کڑی تنقید
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی الرٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر