وزیر اعلیٰ نے 7 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کا نوٹس لے لیا


ثمرا مظہرویب ایڈیٹر

02nd August, 2020

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 7 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ نے آر پی او ڈیرہ غازی خان سے بچی پر تشدد کے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کر لی اور ہدایت جاری کی کہ بچی پر تشدد کے ذمہ دار کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ معصوم بچی پر تشدد انتہائی افسوسناک اور سماجی المیہ ہے۔7 سالہ بچی پر تشدد کی خبر سے بہت دکھ پہنچا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کمشنر ڈیرہ غازی خان کو بچی کا علاج معالجے کرانے کی ہدایت کر دی انہوں نے کہا کہ بچی کے علاج معالجے کیلئے تمام تر سہولتیں مہیا کی جائیں۔