سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 21 ہزار 486 ہوگئی،وزیراعلیٰ


ثمرا مظہرویب ایڈیٹر

02nd August, 2020
احتیاط

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 21 ہزار 486 ہوگئی۔

زیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں کورونا نے 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک مریض چل بسا۔ سندھ میں کورونا سے اموات کی تعداد 2224 ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران177 نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔ کراچی میں کورونا وائرس کے کیسزکی تعداد 86ہزار 300 سے زائد ہوگئی جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کےدوران شہرمیں 29 نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔