اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے ایک ارب 40 کڑور روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر چیئرمین سی ڈی اے آفس کی بجلی منقطع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق میئر آفس میلو ڈی کی بجلی بھی عدم ادائیگی پر کاٹ دی گئی ۔
ترجمان آئیسکو کے مطابق بجلی بقایا جات کی عدم ادائیگی پر چیئر مین سی ڈی اے آفس سمیت میئرآفس میلوڈی اور پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ آفس جی نائن کے کنکشن منقطع کر دئیے گئے ہیں۔
ترجمان کاکہنا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈبلیو ڈی بلیو ایریا اور ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹریٹ لائٹس کے دفاتر کے کنکشن بھی کاٹ دئیے، جون 2019 ءسے سی ڈی اے نے اسٹریٹ لائٹس کے بل ادا نہیں کیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News