Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کینسر کی ابتدائی علامات کی تشخص کیسے کی جائے ؟

Now Reading:

کینسر کی ابتدائی علامات کی تشخص کیسے کی جائے ؟

جسم میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے  کیوں کہ یہ کینسر کی ابتدائی علامات بھی ہو سکتی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق طبی ماہرین کے مطابق کسی ایک حصے میں خلیوں کی بے ہنگم افزائش کا ہونا کینسر کی علامت ہے۔

یاد رہے کہ ایک خلیے سے جب 30 خلیے کی افزائش ہو جاتی ہے ان خلیوں کا مجموعی وزن ایک گرام اور حجم ایک سینٹی میٹر کے برابر ہو جاتا ہے جو کہ کینسر کی کوئی خاص علامت نہیں سمجھی جاتی، یہ خلیے خون کی ترسیل کے لیے اپنی خود کار شریانے بنا لیتے ہیں ۔

طبی ماہرین کے مطابق ان خلیوں میں خون کی ترسیل کے سبب ان کی افزائش ہوتی ہے اور انہیں زندہ رہنے میں مدد ملتی ہے۔

کینسر کی ابتدائی علامات کی تشخص کیسے کی جائے ؟

Advertisement

یاد رہے کہ سانس کی نالی اور نظام سے متعلق ہر شکایت کینسر نہیں ہوتا ، یہ کوئی پھیپڑوں کا انفیکشن بھی ہو سکتا ہے جیسے کے ’ ٹیوبر کلوسز ‘ وغیرہ ۔

خیال رہے کہ جسم کے کسی بھی حصوں میں خلیوں کا معمول سے ہٹ کر افزائش ہونا بشرطیکہ یہ کوئی ’ لیمف نوڈ‘ یعنی کوئی وقتی گٹلی نہ بنی ہو ۔

قابلِ غور بات یہ ہے کہ کینسر کی متعدد علامات ابتدائی طور پر بڑی عام ہوتی ہیں جنہیں کوئی بھی نظر انداز کر سکتا ہے۔

کینسرکی نظامی علامات

کینسر کی دیگر علامات میں بخار ، وزن کا گرنا ، بھوک کا ختم ہو جانا، تھکاوٹ اور متلی کا بڑھ جانا۔

اس کے علاوہ شب بیداری کی شکایت، ہڈیو ں میں درد کی شکایت، جسم میں درد، انفیکشن کا جَلد شکار ہو جانا، جسم کے کسی بھی حصے میں مستقل یا بار بار درد ہونا شامل ہے ۔

Advertisement

کینسر کی  جسمانی علامات

جسمانی علامات میں لیمف نوڈ یعنی گٹلیوں کا گردن ، جوڑوں ، بازؤں اور منہ یا جسم میں درد کے بغیر سوجن کی شکایت ہو جانا شامل ہے ۔

کینسر کی معدے کی علامات

معدے میں کینسر کی ابتدائی علامات میں مستقل یا بار بار درد کا اُٹھا، 40 سال کے بعد سینے میں جلد کا مستقل محسوس ہونا، اُلٹیوں کا ہونا، قبض کا مستقل رہنا ، ڈائریا ، لوز موشن ہونا ، معدے میں سوجن کا ہونا شامل ہے ۔

کینسر کی ابتدائی دیگر علامات:

کینسر کی صورت میں جسم میں آنے والی ابتدائی تبدیلیوں میں جسم کے اعضا اُلٹیوں، کھانسی یا جِلد کے ذریعے خون کا رسِنا شامل ہے ۔

Advertisement

پیشاب کا بار بار آنا ۔

مستقل سر درد، اُلٹیوں کا ہونا اور کمزوری کا ہونا شامل ہے ۔

جسم کے مختلف اعضاء پر تلوں کا بننا اور ان کے حجم میں اضافہ ہونا ۔

سانس کا پھولنا یا اکھڑنا ۔

زخموں کا جِلد ، زبان ، منہ اور جسم کے دیگر اعضاء پر بننا اور نہ بھرنا ۔

سونگھنے اور چکھنے کی صلاحیت کا متاثر ہونا اور آواز کا بدل جانا ۔

Advertisement

ہڈیوں کا آسانی سے ٹوٹ جانا ۔

ٹانگوں کا کمزور ہونا اور کمر میں درد کی شکایت کا رہنا ہے۔

واضح رہے کہ مندرجہ بالا دی گئی علامات سے متعلق طبی ماہرین تجویز کرتے ہیں ایسی صورت میں بغیر وقت لیے فوراً ’آنکولوجسٹ اسپیشلسٹ‘ ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کئی بیماریوں میں مفید ناریل کا پانی پینے کے یہ 5 بڑے فائدے جان لیں
مائیگرین سے نجات حاصل کرنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں!
کیا تربوز کے بیج کھانا صحت کے لئے نقصان دہ ہے؟
ان عام غذاؤں کے بارے میں چند غلط فہمیاں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں
کیا آپ کٹھن نوکری کرنے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
پیٹ کی چربی کم کرنے میں مدد گار 6 مفید سبزیاں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر