99 سالہ بزرگ ترین پائلٹ اور فلائٹ انسٹرکٹر


رومیصہ ملکویب ایڈیٹر

02nd August, 2020
پائلٹ

روبینہ آستی نے دنیا کی بزرگ ترین پائلٹ اور فلائٹ انسٹرکٹر ہونے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل  کرلیا ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی 99 سالہ روبینہ آستی نے 2 عالمی ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں۔

روبینہ آستی کو دنیا کی بزرگ ترین خاتون پائلٹ ہونے کے ساتھ ساتھ جہاز اڑانے کی تربیت دینے کے عالمی ریکارڈ سے نوازا گیا ہے۔

بزرگ پائلٹ کا کہنا ہے کہ انہیں جہاز اڑانے کے تربیت دینا بے حد اچھا لگتا ہے۔

99 سالہ بزرگ خاتون پائلٹ نے گزشتہ دنوں نیکسٹجین فلائٹ اکیڈمی میں اپنی زندگی کی آخری تربیتی پرواز اڑائی تھی۔