Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

صحت مند رہنے کے لئے ’انڈہ ‘ ضرور کھائیں

Now Reading:

صحت مند رہنے کے لئے ’انڈہ ‘ ضرور کھائیں
انڈہ

انڈا انسانی صحت کے لیے اہم غذا ہے، انڈا موسمِ سرما کے ساتھ ساتھ موسمِ گرما میں بھی انسانی صحت کے لیے بے حد مفید ہے۔

 آج ہم آپ کو انڈا کھانے کے ایسے فوائد سے آگاہ کریں گےجس کے بعد وہ لوگ جو انڈا نہیں کھاتے وہ بھی شوق سے انڈاکھانے لگ جائیں گے۔

غذائیت سے بھرپور

انڈوں میں بھر پور غذایئت پائی جاتی ہے جو صحت کے لیے بہت مفید ہے۔ صرف ایک ابلے ہوئے انڈے میں وٹامن اے، وٹامن بی فائیو، بی 12، بی ٹو سمیت دیگر غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ انڈوں میں وٹامن ڈی، وٹامن ای اور وٹامن کے کی بھی مخصوص مقدار موجود ہوتی ہے۔

Advertisement

جلدی بُڑھاپے سے بچاؤ

روزانہ انڈوں کے استعمال سے انسان جلدی بوڑھا نہیں ہوتا، انڈا جلد پر پڑنے والے ایچ اسپاٹس اور آنکھوں کے گرد جھریوں کو کم کر دیتا ہے ، جس سے آپ کی جلد ٹائٹ اور پُر کشش رہتی ہے۔— ہڈیوں کے لیے مفید: انڈے وٹامن ڈی سے بھی بھرپور ہوتے ہیں، انڈے میں 20 ملی گرام فاسفورس اور 45 ملی گرام کیلشیئم پایا جاتا ہے، جو ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط رکھتا ہے۔

 

وزن کم کرنے میں مددگار

انڈوں میں 77 کیلوریز ہوتی ہیں اور کاربوہائیڈریٹس بالکل نہیں ہوتے اس لیے انہیں ایسی خوراک میں شامل کیا جاتا ہے جسے کھا کر آپ کا بھوک احساس کم ہو جاتا ہے یعنی انہیں کھانے سے آپ کو معدہ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے۔

Advertisement

تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ ناشتے میں انڈے کھانے سے زیادہ بھوک نہیں لگتی اور اس طرح آپ باقی دن میں کم کیلوریز کھاتے ہیں۔

ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جن افراد نے جتنی کیلوریز بیگلز سے حاصل کیں، اتنی ہی مقدار میں انڈے کھائے ان کا وزن 65 فیصد کم ہوا اور کمر کا سائز 34فیصد کم ہوا۔

متوازن کولیسٹرول

انڈے میں 162 ملی گرام کولیسٹرول پایا جاتا ہے اور ماضی میں ان سے اجتناب کیا جاتا تھا تاہم حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انڈوں اور دل کی بیماریوں کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔

اچھا کولیسٹرول ہمارے جسم کے لیے ضروری ہے اور انڈے اسے متوازن رکھتے ہیں۔ حقیقت میں انڈے کھانے سے جسم میں اچھے ہائی ڈینسٹی لائپو پروٹین (ایچ ڈی ایل) کولیسڑول کا اضافہ ہوتا ہے اور برے لو ڈینسٹی لائپو پروٹین (ایل ڈی ایل) کولیسٹرول کی کمی ہوتی ہے۔

Advertisement

قوت مدافعت میں بہتری

انڈے پروٹین، وٹامن ڈی، وٹامن بی 2، بی 5، بی 12، وٹامن ای، فولیٹ، لیوٹین اور اومیگا تھری سے بھرپور ہوتے ہیں۔ یہ تمام چیزیں قوت مدافعت کو بڑھاتی ہیں جبکہ وائرس اور بیکٹیریا کے پھیلاؤ کو کم کرتی ہیں۔

انڈے خاص طور پر سیلینیم سے بھرپور ہوتے ہیں جس سے قوت مدافعت بڑھتی ہے، ڈی این اے کو کم نقصان ہوتا ہے اور کینسر کے خلیے تباہ ہوتے ہیں۔

 

بینائی کے لیے سود مند

Advertisement

انڈے ان لوگوں کے لیے اومیگا تھری فیٹی ایسڈز حاصل کرنے کا ذریعہ ہیں جو مچھلی نہیں کھاتے۔ اومیگا تھری دماغ اور بینائی کے لیے مفید ہے۔

انڈوں کی زردی میں لیوٹین اور زیسانتھین نام کے اینٹی آکسیڈینٹس ہوتے ہیں جو آنکھوں کی حفاظت کرتے ہیں۔

زردی کا استعمال

انڈوں کے شوقین افراد اگر دن میں ایک سے زائد انڈے کھاتے ہیں تو ان کو چاہیے کہ وہ زردی نکال کر انڈہ کھائیں کیونکہ یہ سفیدی کے مقابلے میں زیادہ کیلوریز کی حامل ہوتی ہے اندازے کے مطابق ایک بڑے انڈے میں 55 کیلوریز شامل ہوتی ہیں

Advertisement

انڈہ  پکانے کاکونسا طریقہ سب سےزیادہ فائدہ مند؟

انڈے آپ جیسے دل کریں، کھائیں جیسے ہارڈ بوائل، سافٹ بوائل، آملیٹ یا فرائی، پورا انڈہ کھانے پر آپ کو تمام فوائد حاصل ہوں گے، تاہم اگر آملیٹ کی شکل میں اس میں سبزیوں کا اضافی کیا جائے تو اس کے فائدے مزید بڑھ جاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عمر بڑھنے کے باوجود خود کو جوان رکھنا چاہتے ہیں تو یہ طریقہ آزمائیں!
ہمارے چلنے کے انداز کا نیند سے کیا تعلق ہے؟ جانیے
کن 3 حالات میں دانتوں کو برش نہیں کرنا چاہیے؟
موٹاپے کا شکار افراد کو یہ خطرناک بیماری بھی ہوسکتی ہے!
صرف تین منٹ کی ورزش کرنے کے بےشمار فوائد جانیے!
غصے پر کیسے قابو پایا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر