Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹک ٹاک کا سافٹ وئیر کمپنی’ اوریکل‘ کے ساتھ کام کرنے کا اعلان

Now Reading:

ٹک ٹاک کا سافٹ وئیر کمپنی’ اوریکل‘ کے ساتھ کام کرنے کا اعلان

 ویڈیوشئیرنگ ایپ ٹک ٹاک نے سافٹ وئیر کمپنی ’اوریکل کے ساتھ کام کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

عالمی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ’ٹک ٹاک‘ کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس نے مائیکرو سافٹ کے بجائے اوریکل کے ساتھ امریکا میں کام کرنے پر رضامندی ظاہر کردی۔

رپورٹ میں مذکورہ معاہدے سے منسلک ایک شخص کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ’ٹک ٹاک‘ اپنے امریکی شیئرز مکمل طور پر امریکی سافٹ ویئر کمپنی ’اوریکل‘ کو فروخت کرے گا یا اس کے ساتھ مشترکہ طور پر کوئی نیا سیٹ بنایا جائے گا۔

یہ عندیہ ایسے وقت پر دیا ہے جبکہ ایک دن قبل 13 ستمبر کو امریکی کمپنی مائیکرو سافٹ نے کہا تھا کہ چینی ایپ انتظامیہ نے ان کی جانب سے خریداری کی پیش کش کو مسترد کردیا۔

’ دوسری  جانب ٹک ٹاک‘ اور ’اوریکل‘ کے درمیان معاہدہ طے پانے پر فوری طور پر وائیٹ ہاؤس یا ٹک ٹاک نے کوئی آفیشل رد عمل نہیں دیا، جب کہ اوریکل نے بھی فوری طور پر اس حوالے سے بیان دینے سے گریزاں کیا۔

Advertisement

خیال کیا جارہا ہے کہ مذکورہ معاہدے کے تحت ’ٹک ٹاک‘ اور ’اوریکل‘ پارٹنرشپ بنیاد پر امریکی صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ پر کام کریں گے۔

اگرچہ دونوں کمپنیوں کے درمیان تقریبا معاہدہ طے پاگیا ہے، تاہم اس باوجود ان کے معاہدے کو امریکی و چینی حکومت کی منظوری درکار ہوگی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گھر بیٹھے اپنے خراب آئی فون کی مرمت کیسے کریں؟ طریقہ جانیے
صارفین اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے؟
آئی فونز کو تیزی سے چارج کرنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں!
انٹرنیٹ کے بغیر واٹس ایپ کا استعمال ممکن ہوگیا؛ طریقہ جانیے
سوشل میڈیا انفلوئنسرز کیلئے بڑی خوشخبری
مفت سولر سسٹم منصوبے کی منظوری؛ کون لوگ درخواست دینے کے اہل ہیں؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر