Advertisement

سندھ ہائیکورٹ،نیب کو سہیل انورسیال کے گھرچھاپہ مارنےسے روک دیا

سہیل انورسیال

سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے نیب کو صوبائی وزیر ایریگیشن سہیل انورسیال اوران کےرشتے داروں کے گھروں پرچھاپے مارنےسے روک دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں سہیل انور سیال کی جانب سے گھر پر چھاپے مارنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی تو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ نیب نے سرچ وارنٹ کے بغیرچھاپے مارے اورخواتین کو بھی ہراساں کیا۔

وکیل درخواست گزا نے کہا کہ نیب نے بیمار والد،مرحوم چاچا اوردیگررشتے داروں کے گھروں پرچھاپے مارے ، بغیر سرچ وارنٹ کے چھاپوں میں خواتین کو بھی ہراساں کیا گیا۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ سہیل انوراور دیگر کے خلاف انکوائری مکمل کر لی ہے ،سہیل انورسیال اوردیگر کی جائیدادوں کی قیمتوں کا تخمینہ لگانا باقی ہے،مہلت دی جائے۔

جسٹس کے کے آغا نے نیب کو سہیل انوار سیال اور دیگر کے گھروں پر چھاپے مارنے سے روکتے ہوئے ریمارکس دیے کہ نیب کواختیار نہیں کسی کے گھر پرسرچ وارنٹ کے بغیرچھاپےمارے، نیب اہلکاروں کوچھاپوں کے دوران خواتین پولیس اہلکاربھی ساتھ لینی چاہیں۔

Advertisement

سندھ ہائیکورٹ نے سہیل انور سیال،ظفر سیال اورجمیل سومروکی ضمانت میں بھی 12  نومبرتک توسیع کردی اور  آیندہ سماعت پر نیب سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری، لاہور کی ایک درجہ تنزلی
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق
دن میں شدید گرمی، شہر قائد میں خنکی بس صبح و رات تک محدود
شہریوں کے تحفظ کیلئے سرحد پار دہشتگردوں کیخلاف اقدامات کرتے رہیں گے ، خواجہ آصف
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version