Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمرہ و زیارت کے لیےخصوصی ایپ ’اعتمرنا‘ متعارف

Now Reading:

عمرہ و زیارت کے لیےخصوصی ایپ ’اعتمرنا‘ متعارف
approval to perform Umrah across the World from 18 October

سعودی وزیر حج عمرہ نےکہاہےکہ عمرہ، نماز اور زیارت کے لیے سپیشل ایپ ’اعتمرنا‘ تیار کی گئی ہے۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق  سعودی وزیر حج  و عمرہ  ڈاکٹرمحمد صالح بنتن نے عمرہ ادا کرنے، مسجد الحرام میں نماز پڑھنے اورمسجد نبوی کی تدریجی طور پر اجازت دینے پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان  کے لیے ممنونیت اور قدرو منزلت کے جذبات کا اظہار کیا۔

سعودی وزیر حج نے بتایا کہ عمرہ، نماز اور زیارت کی کارروائی’ اعتمرنا‘ ایپ کے ذریعے منظم کی جائے گی۔ جسے مصنوعی ذہانت کی سعودی اتھارٹی (سدایا) کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔

اعتمرنا ایپ کی مدد سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ عمرہ، زیارت اور نماز کے خواہشمند زائرین مقدس شہروں میں جاسکیں گے۔ اس ایپ کے ذریعے عمرہ زیارت اور نماز کے اوقات منظم کیے جائیں گے۔ سفر کی پیشگی منصوبہ بندی ہوگی اور وہاں جانے کی بکنگ ممکن ہوسکے گی۔

سعودی وزیر کا کہنا ہے کہ ’اعتمرنا ایپ‘  کی مدد سے زائرین براہ راست مطلوبہ معلومات کا اندراج کریں گے۔ اس حوالے سے کووڈ 19 وائرس سے پاک ہونا بنیادی شرط ہوگی۔ زائرین اپنے طور پر وقت اور تاریخ کا انتخاب کریں گے تاہم اتنے ہی لوگوں کو اجازت نامہ جاری ہوگا جتنی وہاں گنجائش ہوگی۔

Advertisement

عمرہ، زیارت اور نماز کا اجازت نامہ اسی وقت جاری ہوگا جب امیدوار کورونا وائرس سے پاک ہونے کا سرٹیفکیٹ پیش کرے گا۔

خیال  رہے کہ  27  ستمبر سے عمرہ اور زیارت کا پہلا مرحلہ شروع ہونے سے 7 دن قبل آئی او ایس، اینڈرائیڈ سسٹم پر مہیا ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گھر بیٹھے اپنے خراب آئی فون کی مرمت کیسے کریں؟ طریقہ جانیے
صارفین اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے؟
آئی فونز کو تیزی سے چارج کرنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں!
انٹرنیٹ کے بغیر واٹس ایپ کا استعمال ممکن ہوگیا؛ طریقہ جانیے
سوشل میڈیا انفلوئنسرز کیلئے بڑی خوشخبری
مفت سولر سسٹم منصوبے کی منظوری؛ کون لوگ درخواست دینے کے اہل ہیں؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر