ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ غلط معلومات کو لیک کرنا اور حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا سفارتی آداب کے منافی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی سفارت کار جیانت خوبراگید کو بطور بھارتی ناظم الامور اسائنمنٹ ویزا دینے حوالے سے خبریں بے بنیاد اور سفارتی اقدار کے منافی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی میڈیا میں یہ خبریں بھارتی وزارت خارجہ کے ذرائع کے حوالے سے چلائی گئی ہیں اور اس طرح کی غلط معلومات اور حقائق کو توڑ مروڑ کر یش کرنا کسی بھی طرح سفارتی تعلقات میں مددگار ثابت نہیں ہوگی
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ5 اگست 2019 کے مقبوضہ کشمیر میں یک طرفہ اور غیر قانونی اقدامات کے نتیجہ میں پاکستان نے بہت سے اقدامات کیے اور ان اقدامات میں بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات کو کم ترین سطح پر لانا بھی شامل تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News