Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلاول بھٹو زرداری کا علامہ ضمیر اختر نقوی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

Now Reading:

بلاول بھٹو زرداری کا علامہ ضمیر اختر نقوی کے انتقال پر افسوس کا اظہار
بلاول بھٹو

بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے علامہ ضمیر اختر نقوی کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے علامہ ضمیر اختر نقوی کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علامہ ضمیر نقوی کے انتقال کی خبر سن کر صدمہ ہوا، ملک ایک ممتاز عالمِ دین سے محروم ہوگیا۔

اپنے بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ علامہ ضمیر اختر نقوی اتحادِ بین المسالک و مذاہب کے وکیل تھے، دینی علوم کے فروغ کے لیے اُن کی خدمات طویل عرصے تک یاد رہیں گی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مرحرم کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

مزید پڑھیں

علامہ سید ضمیر اختر نقوی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

معروف اسکالر علامہ ضمیر اختر نقوی دل کا دورہ پڑنے سے کراچی...

Advertisement

یاد رہےمعروف اسکالر علامہ ضمیر اختر نقوی دل کا دورہ پڑنے سے کراچی میں انتقال کرگئے۔

علامہ ضمیر اختر نقوی 40 سے زائد تصانیف کے مالک تھے، جبکہ مرثیہ نگاری ، شاعری ، اردو ادب سمیت مختلف موضوعات ان کا خاصہ رہے۔

واضح رہےکہ علامہ ضمیر اختر نقوی 1944 میں بھارت کے شہر لکھنو میں پیدا ہوئے اور 1967ء میں نقل مقام کر کے پاکستان کے شہر کراچی شہر میں سکونت اختیار کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر