Advertisement
Advertisement
Advertisement

متحدہ عرب امارات کی جانب سے خواتین کے لیے بڑا اعلان

Now Reading:

متحدہ عرب امارات کی جانب سے خواتین کے لیے بڑا اعلان
Advertisement

متحدہ عرب امارات میں خواتین کی تنخواہیں مردوں کے برابر کر دیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات نے نجی کمپنیوں میں کام کرنے والی خواتین کی تنخواہیں  ان کے ساتھ کام کرنے والے مردوں کے برابر کردیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی جانب سے جاری صدارتی فرمان میں ہدایت دی گئی ہے کہ اگر کوئی ملازم خاتون ویسا ہی کام کررہی ہے جیسا کہ مرد ملازم کررہا ہو تو اس کا محنتانہ مرد ملازم جیسا ہی ہوگا۔

اس وزارت افرادی قوت نے کہا کہ مرد ملازمین کی تنخواہوں کے برابر خواتین کی تنخواہیں کرنے کی بدولت دنیا بھر میں متحدہ عرب امارات کی حیثیت مضبوط ہوگی جبکہ عرب ممالک میں بھی اس کی پوزیشن مستحکم ہوگی۔

یاد رہے امارات میں وفاقی قانون کی دفعہ 32 میں ملازم خواتین اور کارکن مردوں کی تنخواہوں میں فرق رکھا گیا تھا۔

Advertisement

تاہم اب اس میں صدارتی فرمان جاری کرکے ترمیم کردی گئی ہے۔

اماراتی مارکیٹ کے ماہرین نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ خواتین اب زیادہ عزم اور شوق کے ساتھ نجی اداروں کا رخ کریں گی۔

متحدہ عرب امارات میں فیصلے کا اطلاق  25 ستمبر 2020 سے ہوگا۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سری لنکا، عدالت نے بدھ راہب کو اسلاموفوبیا پر مبنی بیان پر سزا سنا دی
روس کا خرکیف پر بڑا فضائی حملہ، ایک شخص ہلاک
روس نیٹو ممالک پر حملہ نہیں کرے گا، ولادیمیر پیوٹن
بھارتی تیجس پر نحوست کا سایہ
بائیڈن کی غزہ پالیسیوں کے خلاف محکمہ خارجہ کی ایک اور اہلکار عہدے سے مستعفی
افغانستان دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ بن گیا
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر