Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ادویات کی قیمتوں میں بار بار اضافہ، آخر کیوں؟

Now Reading:

ادویات کی قیمتوں میں بار بار اضافہ، آخر کیوں؟

حکومتِ پاکستان نے ایک مرتبہ پھر مقامی سطح پر بننے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کو گزشتہ برس جولائی میں بھی ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں سات سے 10 فی صد تک اضافے کی اجازت دی تھی۔

اس سے قبل 2018 میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں 15 فی صد تک اضافہ کیا تھا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ ادویات میں سے زیادہ تر کی قیمتیں ایک عشرے سے نہیں بڑھائی گئی تھیں جس کی وجہ سے 94 مینوفیکچررز نے اُنہیں بنانا چھوڑ دیا تھا اور مارکیٹ میں اُن کی قلت ہوگئی تھی۔

ڈاکٹر فیصل سلطان  کے مطابق جب یہ ادویات مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہوتیں تو مریض غیر ملکی مگر مہنگی اور اسمگل شدہ ادویات خریدنے پر مجبور ہوتے ہیں۔

Advertisement

مقامی ادویہ ساز کمپنیوں کی نمائندہ تنظیم پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) کے چیئرمین اور ایک مقامی دوا ساز کمپنی ‘شاذوذکا’ کے چیف ایگزیکٹو میاں محمد ذکا الرحمٰن کہتے ہیں کہ پاکستان میں بننے والی ادویات کا تقریباً سارا خام مال درآمد کرنا پڑتا ہے جس کی لاگت ڈالر کی قدر سے جڑی ہوئی ہے۔

اُن کے بقول پاکستان میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ایک بڑا سبب ہے جس کی وجہ سے غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ ملکی کمپنیوں کے کاروبار پر بھی اثر پڑا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یہ 4 مصنوعات جو آپ کی جلد کو مکمل تبدیل کر سکتی ہیں
روزہ یا کیلوریز میں کمی، وزن گھٹانے میں کونسا عمل مؤثر ثابت ہوتا ہے؟
وزن میں کمی کا نیند سے کیا تعلق ہے؟
خوش رہنا چاہتے ہیں تو اِن باتوں پر عمل کریں!
پھلوں اور سبزیوں کو ذخیرہ کرنے کے 5 طریقے جانیے
ہماری ملازمت دماغی صحت کے لیے کتنی اہم ہوتی ہے؟ جانیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر