Advertisement

اسپورٹس کمپلیکس نوجوانوں کے لئے فائدہ مند ہوگا، جام کمال

جام کمال خان

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ فٹ بال گراونڈز اور اسپورٹس کمپلیکس نوجوانوں کے لئے فائدہ مند ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں فٹ بال گراونڈز قائم کر دئے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقے جہاں قبضہ مافیا قابض تھا ان سے زمینیں چھڑا دی گئیں جبکہ بلوچستان میں مجموعی طور پر 67 فٹ بال گراونڈز تعمیر کئے جا رہے ہیں۔

جام کمال خان نے یہ بھی کہا کہ کوئٹہ شہر میں 10 فٹ بال گراونڈز قائم کئے جا رہے ہیں، ماضی میں کوئٹہ ہمیشہ نظر انداز رہا ہے لیکن ہم ایسا ہونے نہیں دینگے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سڑکوں کا جال بچھانے کے ساتھ اسپورٹس، صحت، تعلیم اور امن و امان پر خصوصی توجہ دی رہی ہے۔

Advertisement

جام کمال خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہر کی ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں، بادیبی لنک روڈ،  سریاب روڈ، سبزل روڈ اور ائیرپورٹ سمیت کئی سڑکیں لنک روڈ سے جوڑ رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا مزید کہنا تھا کہ سٹی نالے کے اوپر بھی ایکسپریس وے کی تعمیر آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے جبکہ اسپورٹس کمپلیکس نوجوانوں کے لئے فائدہ مند ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version