Advertisement
Advertisement
Advertisement

15 سال سے کم عمر بچوں کے کوئلہ کانوں میں کام کرنے پر پابندی عائد

Now Reading:

15 سال سے کم عمر بچوں کے کوئلہ کانوں میں کام کرنے پر پابندی عائد

صوبہ بلوچستان میں  15  سال سے کم عمربچوں کے کوئلہ کانوں میں کام کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

 تفصیلات کےمطابق حکومت بلوچستان نے صوبےکی کوئلہ کانوں میں چائلڈ لیبر کا نوٹس لیتے ہوئے 15 سال سے کم عمر بچوں کے کوئلہ کانوں میں کام کرنے پر پابندی عائد کردی۔

چیف مائنز انسپکٹر بلوچستان شفقت فیاض نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 15 سال سے کم عمر کے بچے کوئلہ کی کانوں میں کام نہیں کرسکیں گے جبکہ  ڈاکٹرز سے فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر 17 سال تک کے جوان بھی کوئلہ کان میں کام نہیں کرسکیں گے۔

چیف مائنز انسپکٹر بلوچستان نے کہا کہ 17 سال کے جوان شخص کو 24 گھنٹے میں 12 گھنٹے آرام دینا لازمی ہوگا۔

چیف مائنز انسپکٹر نے مزید بتایا کہ اب محکمہ معدنیات کے انسپکٹر کے علاوہ محکمہ سماجی بہبود ، محکمہ لیبر اور ضلعی انتظامیہ وپولیس بھی کوئلہ کان کا معائنہ کریں گے اور دوران چیکنگ قوانین کی خلاف ورزی پر مائن مینیجر، ٹھیکیدار کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر