پاکستان میں 24 ممالک کے سفیر اور دفاعی اتاشی آج لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق دورے میں بین الاقوامی اداروں کے نمائندے شمولیت اختیار کریں گے۔ اس موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی غیر ملکی سفیروں کو ایل او سی کی صورتحال پر بریفنگ بھی دیں گے۔
دورے میں آزربائیجان، بوسنیا، یورپی یونین اور پرتگال کے سفرا اور دفاعی اتاشی کے وفود شامل ہوں گے جبکہ سعودی عرب، جنوبی افریقہ، ترکی اور فلسطین کے سفرا بھی موجود ہوں گے۔
یونان، آسٹریلیا، ایران، کرغزستان، عراق، برطانوی، اٹلی، پولینڈ، ازبکستان، جرمنی، سویٹزرلینڈ، فرانس، مصر، لیبیا، یمن اور افغانستان کے سفیر بھی ایل او سی کا دورہ کریں گے۔
اس موقع پرعالمی ادارہ برائے خوراک کے نمائندے بھی ایل او سی کا دورہ کریں گے جبکہ سفیر اور دفاعی اتاشیوں کا وفد بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیں گے۔ سفرا کا وفد بھارتی فائرنگ سے متاثرہ افراد سے بھی ملاقات کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News