Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دانتوں کو برش کرنے کے بعد کُلی پانی سے نہ کریں

Now Reading:

دانتوں کو برش کرنے کے بعد کُلی پانی سے نہ کریں

دانتوں کی صفائی انسانی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے اتنی ہی ضروری ہے جتنی کے جسم کے باقی اعضا کی صفائی ستھرائی کا خیال رکھنا۔

دانتوں کے ذریعے ہی غذا ہمارے جسم میں داخل ہوتی ہے اور اس کے اندر کسی قسم کی خرابی جسم میں بیماریوں کا ذریعہ بنتی ہے۔

سمجھدار لوگ اپنے دانتوں کی صفائی کو خاص اہمیت دیتے ہیں اور اس کے لیے باقاعدگی سے برش کرتے ہیں ۔

آج کل بازار میں طرح طرح کے ٹوتھ پیسٹ موجود ہوتے ہیں، مگر ان تمام کمپنیوں کے ٹوتھ پیسٹ میں دو اجزا ایسے ہوتے ہیں جو کہ مشترک ہوتے ہیں اور درحقیقت یہی دانتوں کی حفاظت کے لیے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں-

Advertisement

ٹوتھ پیسٹ میں موجود فلورائڈ اور را کیلشیم کاربونیٹ کہلاتا ہے یہ دونوں اجزا ایک جانب تو دانتوں کی صحت کے لیے ضروری ہوتے ہیں ان کو کیڑا لگنے سے محفوظ رکھتے ہیں اور ان کے انیمل کی حفاظت کرتے ہیں-

روزانہ ٹوتھ پیسٹ کا استعمال دانتوں کے اوپر ان کی ایک تہہ چڑھا دیتا ہے جو کہ ان کی حفاظت کرتے ہیں-

دانتوں کو برش کرنے سے پہلے منہ کو پانی سے کلی کر کے اچھی طرح صاف کرنا ضروری ہوتا ہے- اس کے بعد داتنوں کو کم از کم دو منٹ تک برش کرنا ضروری ہوتا ہے تاکہ ٹوتھ پیسٹ کے تمام اجزا اچھی طرح دانتوں کے ہر حصے تک چلے جائيں اور ان کو کیڑا لگنے سے محفوظ کر سکیں-

لوگ دانتوں کو برش کرنے کے بعد ایک بڑی غلطی کرتے ہیں جس کا ادراک ان کو نہیں ہو سکتا ہے- عام طور پر لوگ دانت صاف کرنے کے بعد منہ کو پانی سے کلی کر کے اچھی طرح کھنگالتے ہیں اور یہ عمل اس وقت تک کرتے ہیں جب تک کہ ان کے دانتوں میں لگا ہوا پیسٹ اچھی طرح صاف نہیں ہو جاتا ہے- ان کے اس عمل کے نتیجے میں دانتوں پر لگا ہوا فلورائڈ اور کیلشیم کاربونیٹ بھی صاف ہو جاتا ہے جس کے سبب ان کے فوائد دانتوں تک نہیں پہنچ سکتے ہیں اور بیکٹیریا اور دیگر جراثیم کا بڑھنے کا راستہ صاف ہو جاتا ہے اور دانتوں کمزور ہو جاتے ہیں اور ان میں کیڑا بھی لگ سکتا ہے-

یہی وجہ ہے کہ دانتوں کے ماہرین دانتوں کو برش کرنے کے بعد لازمی طور پر ماؤتھ واش سے کلی کرنے کا مشورہ دیتے ہیں تاکہ ماؤتھ واش میں موجود فلورائڈ اور کیلشیم دانتوں کے اوپر ایک تہہ جما تاکہ اسے خراب ہونے سے بچایا جاسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواتین زیادہ خراٹے لیتی ہیں یا مرد؟ نئی تحقیق نے سب واضح کردیا
ہمیشہ جواں نظر آنا چاہتے ہیں تو یہ معمولی ساعمل اپنائیں
خواتین معالج سے علاج موت کے خطرے کو کم کرتا ہے، تحقیق
بے وقت کی بھوک میں کیا کھائیں، جو صحت بڑھائے
کافی پینے کے ان نقصانات سے واقف ہیں؟
40 دن صرف مالٹے کا جوس پینے والی خاتون کے ساتھ اچانک کیا ہوا؟ ڈاکٹر حیران
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر