Advertisement

وینس فلم فیسٹیول کا آغاز ہوگیا

فیسٹیول

دنیا کے قدیم ترین اورمقبول ترین فلم فیسٹیول ’وینس‘ فیسٹیول کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

  ’وینس‘ فلم فیسٹیول کی ویب سائٹ کے مطابق میلے کے پہلے دن 2 ستمبر کو 8 فلموں کی نمائش کی جائے گی، جس میں سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ لوگوں کو شرکت کی اجازت ہوگی۔

اسی  طرح نمائش کے دوسرے  دن  14  فلموں کی نمائش کی جائے گی اورمجموعی طور پر 12 ستمبرتک 5  درجن فلموں کی  نمائش کی جائے گی ۔

خبر رساں ادارے کے مطابق فلم انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ رواں برس فیسٹیول میں پیش کی جانے والی فلموں میں سے مجموعی طور پر 44 فیصد فلمیں خواتین فلم سازوں کی ہوں گی۔

یہ پہلا موقع ہوگا کہ 77 سال میں اتنی زیادہ خواتین فلم سازوں کی فلموں کی نمائش کی جائے گی، اس سے قبل 2017 سے 2019 کے دوران سالانہ محض 4 فیصد خواتین فلم سازوں کی فلمیں پیش کی جاتی تھیں۔

خیال رہے کہ  وینس‘ فلم فیسٹیول یورپ میں رواں سال منعقد ہونے والا پہلا فلمی میلا ہے جو کورونا کی وبا کے باوجود منعقد ہو رہا ہے۔

کورونا کی وبا کے باعث جہاں اس سال فیسٹیول کو محدود کیا گیا ہے، وہیں ریڈ کارپٹ بھی نہیں سجایا گیا جب کہ یورپ کے علاوہ دیگر ممالک کے فنکار بھی فیسٹیول میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔

واضح رہے کہ  اٹلی کے شہر وینس میں منعقد ہونے والے فلم فیسٹیول کی انتظامیہ نے رواں سال پہلے ہی واضح کردیا تھا کہ وبا کے باوجود میلے کو مقررہ وقت پر منعقد کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version