محکمہ صحت نے شہر قائد میں مائکرو اسمارٹ لاک ڈاون کے نفاز کے لیے خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت نے شہر قائد میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے معاملے پر ایڈیشنل آئی جی پولیس اور ڈپٹی کمشنر کو خط لکھ دیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے جبکہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے ان علاقوں میں مائکرو اسمارٹ لاک ڈاون نافز کیا جائے۔
محکمہ صحت کی جانب سے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ مائکرو اسمارٹ لاک ڈاون کے لیے اضافی پولیس کی نفری ان علاقوں میں تعینات کی جائے جبکہ اسمارٹ لاک ڈاون کے لیےضلعی ہیلتھ افسر سے رابطہ کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
