Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

چھوٹے گھر کو ہرا بھرا رکھنا ہے تو یہ طریقہ آزمائیں

Now Reading:

چھوٹے گھر کو ہرا بھرا رکھنا ہے تو یہ طریقہ آزمائیں

ہرا بھرا گھر کس کو اچھا نہیں لگتا، گھر میں ہریالی ہو تو خوبصورتی بھی ہوتی ہے اور تروتازگی کا احساس بھی ہوتا ہے۔

 پہلے زمانے میں گھروں میں بڑے بڑے صحن ہوتے تھے ، جہاں لوگ پھول پودے اور درخت لگاتے تھے ۔ وقت کے ساتھ ساتھ یہ شوق لان کی صورت میں بس امیروں کے گھروں میں ہی رہ گیا ہے ۔ اب صرف بڑے گھروں میں ہی سبزہ اور ہریالی نظر آتی ہے۔

کچھ لوگ پھول پودوں کے شوقین  ہوتے ہیں لیکن ان کے گھر اتنے بڑے نہیں ہوتے کہ وہ اپنے گھر میں پھول پودوں کے ذریعے ہریالی لاسکیں تاہم کچھ طریقوں پر عمل کر کے چھوٹے گھر کو بھی ہرا بھرا رکھا جاسکتا ہے۔

عام طور پر گھروں کے ڈرائنگ روم ، لاؤنج وغیرہ میں سینٹر ٹیبلز موجود ہوتی ہیں ۔ اس کے علاوہ مختلف کمروں میں بھی بیڈ کے ساتھ سائیڈ ٹیبلز موجود ہوتی ہیں ۔ ان ٹیبلز کے درمیان میں چھوٹے پودے لگائے جاسکتے ہیں ۔ دیوار کے ساتھ موجود ٹیبل پر کیکٹس ، بونسائی یا اس جیسے دوسرے پودوں کو رکھاجاسکتاہے ۔

اس بات کی بھی کوشش کرنی چاہئے کہ چھوٹے گملے خریدیں ۔ زیادہ بڑے گملے ٹیبلز پر اچھے نہیں لگیں گے ۔ اس کے نیچے چاہیں تو مٹی سے بنی ہوئی ایک بڑی پلیٹ رکھ دیں تاکہ مٹی وغیرہ اسی پلیٹ پر ہی گرے اور ٹیبل خراب نہ ہو۔

Advertisement

کچن میں یا گھر کے دیگرحصوں میں بوتلیں رکھیں اور اس بیل کو کسی رسی کی مدد سے اوپر کی جانب باندھ لیں، اس طرح پوری دیوار پر یہ بیل پھیلی ہوئی محسوس ہوں گی ۔ یہ بیلیں وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتے بھی رہتے ہیں ، اس لئے اگر ان کا خیال رکھا جائے تو یہ جلد ی نہیں مرجھاتے۔

اگر آپ کا گھر اتنا وسیع نہیں کہ گھر میں پودے زمین کے کسی حصے میں نہیں رکھ سکتے تو کمروں، راہداریوں ودیگر جگہوں پر لٹکانے والے پلانٹس لگالیں ۔اس سلسلے میں خوبصورت مکرامے یا کروشئے سے تیار کردہ پودوں کو لٹکانے کے ڈیکوریشن آئٹمز خریدے جاسکتے ہیں ۔

کسی بھی لوہے کے ڈنڈے کو گھر کے کسی حصے میں لگا لیں اور اس پر پودے لٹکادیں ۔ اس طرح بھی گھر میں جگہ گھیرے بغیر ہی ہریالی نظر آنے لگے گی۔

وہ لوگ جنہیں مختلف سبزیوں کو گھروں میں اُگانے کا شوق ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ ان کا گھر چھوٹا ہے اوریہاں سبزیاں نہیں اُگائی جاسکتیں ۔ ایسے لوگ گھر کی بالکنی یا راہداری میں لوہے کے بنے ہوئے اسٹینڈ رکھیں ، اور اس پر گملے رکھ دیں ، تین منزلہ اسٹینڈ پر 6 مختلف سبزیوں کو اگُانے کیلئے گملے رکھنے کی گنجائش بن سکتی ہے ۔

Advertisement

لہذا شوق ہے تو سب کچھ ممکن ہے ، یہ آئیڈیا زیادہ جگہ نہیں گھیرے گا اور اس کی مدد سے گھر کے کسی بھی حصے میں کم جگہ پر سبزیاں اُگائی جاسکتی ہیں ۔ ان پودوں کی وجہ سے بھی گھر میں ہریالی بڑھے گی اور دوسری طرف آپ کا سبزیاں اُگانے کا مقصد بحی پورا ہوجائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین میں پھولوں سے ہیرا تیار کرنے کا کامیاب تجربہ
نایاب بیماری میں مبتلا شخص کا ڈاکٹر سے انوکھا اصرار
موسم گرما میں ٹھنڈا پانی پینے کے ان نقصانات کو بھی جان لیں
صحرا کے وسط میں سرسبز باغ نے دنیا کو حیران کردیا
کیا آپ بھی چاول پکاتے وقت یہ غلطیاں کرتے ہیں؟
ان اسنشیل آئل سے روزمرہ کے یہ 8 مسائل حل کریں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر