Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بچوں کی زہنی اور جسمانی پرورش والدین کی اولین ذمہ داری

Now Reading:

بچوں کی زہنی اور جسمانی پرورش والدین کی اولین ذمہ داری

 بچے کی زہنی اور جسمانی پرورش والدین کی اولین زمہ داریوں میں سے ایک ہے ، لیکن بعض اوقات محدود وسائل اور مہنگائی قوت خرید میں رکاوت بنتی ہے، جس کے باعث والدین بچے کی نشوونما میں وہ خاطر خواہ کردارادا نہیں کرسکتے ۔

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف مہنگی غذائيں ہی بچے کی غذائی ضروریات کی تکمیل کرنے کا معیار نہیں ہیں بلکہ ان کو مناسب اور کم خرچ میں بھی متناسب غذا فراہم کی جا سکتی ہے- اس کے لیے والدین کو صرف تھوڑی سے سمجھداری کا ثبوت دینا ہے ۔

  کیلشیم

 کیلشیم بچوں کی ہڈيوں اور دانتوں کی نشونما کے لئے  سب سے اہم جز ہے اور ہر بڑھتی عمر کے بچے کو دن بھر میں 700 سے 1300 ملی گرام کیلشیم کی ضرورت ہوتی ہے جس کا بنیادی ماخذ دودھ اور انڈے کی صورت میں موجود ہوتا ہے- مگر اس کے ساتھ ساتھ بچوں کی کیلشیم کی ضرورت کو ہری سبزیاں اور پھل بھی پورا کر سکتے ہیں-

Advertisement

 فائبر ، بچے کی نشونما کے لئے انتہا ئی ضروری 

بچوں کی نشونما کے لیے اس وجہ سے ضروری ہوتا ہے کہ ایک جانب تو یہ ہاضمے کے عمل کو بہتر بناتا ہے اس کے ساتھ ساتھ فائبر سے بھرپور غذاؤں میں قدرتی طور پر وٹامن ای ، وٹامن سی اور میگنیشیم اور پوٹاشیم بھی موجود ہوتا ہے- اس وجہ سے بچوں کے جسم میں دن بھر میں 14 گرام سے 25 گرام تک فائبر کی ضرورت ہوتی ہے اس کا سب سے بڑا ماخذ گندم کی صورت میں ہے بچوں کو پیٹ بھر کر روٹی کھلانا ان کی صحت کے لیے بہت ضروری ہے-

ذہنی نشوونما کے لئے کاربوہائیڈریٹ 

 دماغ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کاربوہائیڈریٹ بھی بہت ضروری ہے ، کاربو  ہائیڈریٹ   آلو چاول دلیہ اور دیگر میٹھی چیزوں میں موجود ہوتا ہے اور اور یہ دن بھر میں 20 سے 30 گرام تک ایک بچے کو نشونما کے لیے ضروری ہوتا ہے  ۔

Advertisement

فولاد

 بچوں کے جسم میں خون کی  تیاری اور نئےخلیات کی تیاری کے لیے آئرن یا فولاد غذا کا ایک اہم جز ہے جس کے حصول کے لیے صرف گوشت پر اکتفا کرنا غیر ضروری ہے کیوں کہ اس کا حصول سبزیوں پھلوں اور دالوں سے بھی کیا جا سکتا ہے اور ان کا استعمال اپنے بجٹ کے مطابق کر کے بچے کی غذائی ضروریات کی تکمیل کی جا سکتی ۔

وٹامن

وٹامن بچے کی نشونما پر مختلف اثرات مرتب کرتے ہیں ان وٹامن میں وٹامن بی ، اے ، سی ،ڈی اور ای شامل ہیں جو کہ نہ صرف بچوں کی نشونما کے لیے ضروری ہیں بلکہ ان کا استعمال قوت مدافعت کو بھی بہتر بناتے ہیں- اور ان کا حصول صبح کی دھوپ میں چہل قدمی کرنے سے ، تازہ ہوا میں سانس لینے سے اور موسمی پھلوں اور سبزيوں کے استعمال سے ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

Advertisement

 پروٹین ۔

 

 بچے میں خلیات کی تیاری اورمیٹا بولزم کے عمل کو تیز کرنے کے لیے پروٹین سب سے اہم جز ہے جس کا حصول گوشت ، انڈے سے ممکن ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ مونگ کی دال ، مٹر ، اور دیگر ہری سبزیوں میں بھی ہوتا ہے۔

 چکنائی 

Advertisement

 چکنائی بچے کی نشوونما کے دوران اس کے گوشت اور پٹھوں کی تیاری میں اہم کردار ادا کرتے ہیں مگر اس کا زیادہ استعمال موٹاپے کا بھی باعث بن سکتا ہے- لہذا والدین فاسٹ  فوڈ سے اجتناب کرائیں کیونکہ بچوں کے جسم میں چکنائی کی ضرورت کو عام طور پر گھر کے پکے کھانوں سے بھی پورا کیا جا سکتا ہے اس کے علاوہ دودھ اور گوشت اس کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔

 لہذا بچے کی زہنی نشوونما کے لئے مہنگی نہیں بلکہ متناسب غذا اور زرا سی سمجھداری  کی ضرورت ہے جس سے آپ بچے کی  بہترین نشوونما میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں  اوربچے کی بہترین  نشوونما اسے معاشرے کا بہترین شہری اور انسان  بنانے  مین  مددگار ثابت ہوگی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہماری ملازمت دماغی صحت کے لیے کتنی اہم ہوتی ہے؟ جانیے
ناشتے میں کیا کھانا سب سے زیادہ صحت مند ہے؟
وہ غذائیں جو بچوں کو ہرگز نہیں دینی چاہیے!!!
خبردار!!! ’ویپنگ‘ کرنے والے افراد کے لئے تشویشناک خبر آگئی
پلاسٹک کے ننھے ذرات جسم کے اندر جانے سے کیا ہوتا ہے؟ نئی تحقیق نے سب کو حیران کردیا
عمر بڑھنے کے باوجود خود کو جوان رکھنا چاہتے ہیں تو یہ طریقہ آزمائیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر