Advertisement

میڈیا ٹیم مخالفین کے خلاف ہمارا سب سے بڑا ہتھیار ہے، خرم شیر زمان

خرم شیر زمان

صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ میڈیا ٹیم مخالفین کے خلاف ہمارا سب سے بڑا ہتھیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان کی میڈیا ڈپارٹمنٹ پی ٹی آئی کراچی کی ٹیم سے ملاقات ہوئی جس میں پارٹی کی میڈیا پالیسی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ پی ٹی آئی میڈیا ٹیم کے رضاکار دن رات محنت کر کے پارٹی کا موقف میڈیا تک پہنچاتے ہیں۔

صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ میڈیا ٹیم پارٹی موقف کو مزید بہتر انداز میں میڈیا تک پہچائے جبکہ میڈیا ٹیم کی کارکردگی پارٹی قیادت کے لیے باعث فخر ہے۔

ملاقات میں میڈیا ڈپارٹمنٹ سے صدام کنبھر، عزیر صدیقی، فلک الماس جبکہ سیکریٹری اطلاعات کراچی و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی اور دیگر اراکین شریک ہوئے۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم شیرزمان نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے گیارہ سالہ دور اقتدار میں سوائے کرپشن کے کچھ نہیں کیا ۔ پیپلز پارٹی روٹی کپڑا مکان کے اپنے ہی نعرے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا تھا کہ اب صوبائی حکومت کی نظر کراچی پیکج پر ہے ، وفاق پورے گیارہ سو ارب اپنے ہاتھ میں ہی رکھے گی ، پیپلز پارٹی کے کرپشن کے کوئی چانسز نہیں ہیں۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ  وفاق ساڑھے تین سو ارب جبکہ جو پیسہ بچ رہا ہے وہ حکومت سندھ کراچی پیکج کے تحت شہر پر خرچ کرے گی اور کراچی میں مرحلہ  وار ترقیاتی کاموں کا جلد آغاز ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version