Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیشنل ٹی 20 کپ کے لیے انعامی رقم کا اعلان

Now Reading:

نیشنل ٹی 20 کپ کے لیے انعامی رقم کا اعلان
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل ٹی 20 کپ کے لیے 90 لاکھ روپے کی انعامی رقم مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 21-2020 کے اس ابتدائی ٹورنامنٹ میں مجموعی طورپر تقریباََ 90 لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم ہوگی۔

ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 50 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی جبکہ   دوسری  ربر اپ  ٹیم 5 کو 25   لاکھ روپے   ملے  گے ، اس کے علاوہ   ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی، بیٹسمین، باؤلر اور وکٹ کیپر کو ایک ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم بھی دی جائے گی۔

ملک بھر سے تعلق رکھنے والے بہترین کھلاڑی 30 ستمبر سے ملتان میں پڑاؤ ڈالیں گے۔

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کا پہلا مرحلہ 6 اکتوبر تک ملتان میں مکمل ہو گا جبکہ دوسرا مرحلہ 9 اکتوبر سے 18 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ ایونٹ کا فائنل 18 اکتوبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement

پی سی بی کے مطابق ٹورنامنٹ میں تقسیم ہونے والی تقریباََ 90 لاکھ روپے کی انعامی رقم ڈومیسٹک کنٹریکٹ کے حامل کھلاڑیوں کو ملنے والے ماہوار وظیفے اور میچ فیس کے علاوہ ہے۔

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ سے حاصل ہونے والے پیسے کو واپس کرکٹرز کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کو ہی اپنا ہدف بنا رکھا ہے اور یہی وجہ ہے کہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں مجموعی طور پر تقریباََ 90 لاکھ روپے کی انعامی رقم مختلف انداز سے کھلاڑیوں میں تقسیم کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رضوان نے قومی ٹیم کو متحد کرنے کا کریڈٹ شاہین کو دے دیا
قومی کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کی ایک بار پھر بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کی خواہش
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ریٹائرمنٹ واپس نہیں لوں گا، سنیل نارائن
بد قسمتی ہے ہماری حکومت کھلاڑیوں کو سپورٹ نہیں کرتی، بھارتی حریف کو شکست دینے والے شاہ زیب کا شکوہ
خیبر پختونخوا، محکمہ کھیل کے افسران کے تبادلے اور تعیناتی
بھارتی نوجوان نے شطرنج کے عالمی چمپئن چینی کھلاڑی کو چیلنج کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر