Advertisement

سندھ ہائیکورٹ کا وزیراعلیٰ سندھ، الیکشن کمیشن سے جواب طلب

CM Sindh speaks over the statement of PM Imran Khan

سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کو تاحیات نااہل قرار دینے کی درخواست میں مراد علی شاہ اور الیکشن کمیشن سے تفصیلی جواب طلب کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو تاحیات نااہل قرار دینے کے لیے دائر درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے کی۔

ابتدائی سماعت پر نوٹس جاری ہونے کے باوجود جواب جمع نہ کرانے پر سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن پر برہمی کا اظہار کیا۔

عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا، جو بھی جواب جمع کرانا ہے کرا دیں۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے سماعت کے دوران عدالت کو بتایا کہ انتخابات سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے کاغذات نامزدگی بھی چیلنج کیے گئے تھے۔ جب کہ الیکشن ٹریبونل نے مراد علی شاہ کے خلاف درخواستیں مسترد کردی تھیں۔

Advertisement

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے سندھ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے حکم نامے کی کاپیاں جمع کرادیں۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر وزیراعلیٰ سندھ اور الیکشن کمیشن سے تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version