Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

Now Reading:

وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا
وفاقی کابینہ

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، وفاقی کابینہ اجلاس کا 16 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کیا ہے،اجلاس میں سولہ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا جبکہ قرضوں اور ڈیبٹ سروسنگ اور پاور سیکٹر میں ریفارمز پر بریفنگ دی جائے گی۔

وفاقی کابینہ اجلاس کے سولہ نکاتی ایجنڈے میں برطانوی ائیر لائن اٹلانٹک ائیر ویز کی پاکستان میں سروس کی منظوری دی گئی جبکہ ٹی سی پی کےزریعے گندم کی امپورٹ کےلئے ایک ٹائم کی اجازت کی منظوری اور اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے نان آفیشل ممبرز کی تعیناتی ایجنڈا کا حصہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے شیڈول آف افینسز میں نئے قوانین کا اندراج جبکہ افغانستان سے متعلق ویزا پالیسی کی تبدیلی پر بریفنگ بھی ایجنڈا میں شامل ہے۔

Advertisement

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بائیولوجیکل ادوایات کےلئے ماہر کی تعیناتی کابینہ جبکہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے آئین کی منظوری بھی کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ریلویز کی بحالی اور تنظیم نو کا پلان کابینہ میں پیش کیا جائیگا جبکہ پاکستان کونسل آف سائنٹیفیک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کے چیئرمین کی تقرری ایجنڈا میں شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ارسا میں ٹیلی میٹری سسٹم کی توڑ پھوڑ پر انکوائری کا معاملہ اور نیلم جہلم ہائیڈرو پاور کمپنی کے سی ای او کی وفاقی حکومت کی منظوری کے بغیر تقرری کا معاملہ کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد کلب کے ایڈمنسٹریٹر کی تقرری ایجنڈا کا حصہ ہے جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 23 ستمبر کے فیصلوں کی توثیق اور کابینہ کی کمیٹی برائے توانائی کے 24 ستمبر کے فیصلوں کی توثیق کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر