Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

یو ایس او پن، آسٹریا کے ڈومینک تھیم نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا

Now Reading:

یو ایس او پن، آسٹریا کے ڈومینک تھیم نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا

آسٹریا کے ٹینس اسٹار ڈومینک تھیم نے یو ایس اوپن  کا فائنل جیت کر ٹائٹل اپنے نام  کرلیا  ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے  مطابق  فائنل میچ  میں  آسٹریا  کے ڈومینک تھیم نے اعصاب شکن معرکے کے بعد الیگزینڈر زیوریو کو شکست دے کر گرینڈ سلِیم جیتنے والے آسٹریا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

Advertisement

ٓآسٹریا  کے ڈومینک تھیم  نے سنسنی خیز فائنل میں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو کو 2-6 ، 4-6 ، 6–4 ، 6–3 ، 7-6 سے شکست دی۔

4 گھنٹے دو منٹ تک چلنے والے اس فائنل میچ میں ایک اور تاریخ بھی رقم ہوئی اور وہ یہ تھی کہ پہلی بار فائنل سیٹ کا فیصلہ ٹائی بریک کے ذریعے ہوا۔

یو ایس اوپن کی تاریخ میں 71 سال کے بعد فائنل میں پہلے دو سیٹ گنوانے کے بعد کسی کھلاڑی نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

ڈومینک تھیم پہلی مرتبہ گرینڈ سلِیم جیتنے کے ساتھ ساتھ 3 ملین ڈالر کی رقم بھی اپنے نام کی ہے  ۔

 فتح  کے بعد ڈومینک تھیم نے کہا ہے کہ وہ اپنے کیریئر کا پہلا میگا ایونٹ جیتنے پر بہت خوش ہیں اور یہ ایک تاریخی فتح ہے۔

اس سے قبل رواں سال آسٹریلین اوپن میں بھی تھیم رنر اپ رہے تھے جبکہ 2018 اور 2019 کے فرنچ اوپن کے فائنل میں بھی انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
پاک نیوزی لینڈ میچ: لاہور پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا
کبھی کسی کی باتوں میں آ کر حکمت عملی تبدیل نہیں کی، بابر اعظم
ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کا پاکستان کے خلاف وائٹ واش
بابر اعظم کی کپتانی پر اظہر علی ان کی حمایت میں سامنے آگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر