ترکی، مہنگائی کی شرح میں ہوشربا اضافہ چوبیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
ترکی میں مئی 2022 کے دوران مہنگائی میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں...
برطانیہ نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور برآمدات کی حد بڑھا دی ہے۔
تفصیالت کے مطابق پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کی مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات اور کاروباری صلاحیتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے ملاقات میں کہا کہ گذشتہ دو سالوں میں پاکستان کے لئے برطانیہ کی کریڈٹ فنانسنگ میں تین گنا اضافہ ہوا ہے جبکہ یہ پاکستان پر ہمارے اعتماد اور دونوں ممالک کے مابین منفرد تعلقات کی مضبوطی کی علامت ہے۔
کرسچن ٹرنر نے یہ بھی کہا کہ برطانیہ پاکستان کا تیسرا سب سے بڑا برآمدی شراکت دار ہے، جولائی 2019 اور مارچ 2020 کے درمیان پاکستان نے اپنی کل برآمدات کا 7 فیصد برطانیہ کو برآمد کیا۔
برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے مزید کہا کہ برطانوی سرمایہ کار پاکستان کو 1.5 ارب پاونڈ کی سرمایہ کاری سکتے ہیں جبکہ پاکستان کو 1.5 ارب پاونڈ کی برآمدات کی جاسکتی ہیں اور اس اعلان سے دونوں ممالک کے مابین تجارتی شراکت داری کو فروغ ملے گا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News