Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اے پی سی کا حکومت کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا فیصلہ

Now Reading:

اے پی سی کا حکومت کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا فیصلہ
اے پی سی

اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں ملک کی حزب اختلاف کی جماعتوں نے حکومت کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے بعد جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس بریفنگ میں کہا کہ اے پی سی سلیکٹڈ وزیراعظم عمران احمد نیازی کے فوری استعفی کا مطالبہ کرتی ہے جبکہ متحدہ اپوزیشن ملک گیر احتجاجی تحریک کے آغاز کا اعلان کرتی ہے۔

پریس بریفنگ کے دوران مولانا فضل الرحمان نے ایکشن پلان پیش کیا جبکہ حکومت مخالف احتجاجی تحریک کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء، تاجر، کسان، مزدور، طالب علم، سول سوسائٹی، میڈیا اور عوام کو اس تحریک کی سرگرمیوں میں شامل کیا جائے گا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اکتوبر، نومبر 2020 میں پہلے مرحلے میں ملک کے صوبائی دارالحکومتوں (کراچی، کوئٹہ، پشاور، لاہور) سمیت بڑے شہروں میں مشترکہ جلسے کئے جائیں گے۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ دسمبر میں دوسرے مرحلے میں صوبائی دارالحکومتوں میں بڑی عوامی ریلیاں اور مظاہرے ہوں گے جبکہ جنوری 2021 میں اسلام آباد کی طرف فیصلہ کن لانگ مارچ کیا جائے گا۔

Advertisement

کانفرنس میں اپوزیشن کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا جس کو ’کل جماعتی کانفرنس قرارداد‘ کا نام دیا گیا جبکہ اے پی سی کے بعد مولانا فضل الرحمان نے قرارداد میڈیا کے سامنے پڑھ کر سنائی۔

جماعتی کانفرنس قرارداد کے مطابق قومی سیاسی جماعتوں نے پاکستان ڈیموکریٹک الائنس کے نام سے قومی سیاسی اتحاد تشکیل دینے کا فیصلہ کیا جبکہ انیس سوسینتالیس سے اب تک کی تاریخ کو دستاویزی شکل دینےکیلئے  ٹرتھ کمیشن تشکیل دیا جائےگا۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ آئین، 18 ویں ترمیم اور موجودہ این ایف سی ایوارڈ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، پارلیمان کی بالا دستی پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی اور نہ ہی اس پر سمجھوتہ کیا جائے گا۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے شہری آزادی کے منافی غیر آئینی، غیر جمہوری، غیر قانونی قوانین کو کالعدم قرار دیا جائے اور ایوان کی کارروائی کو بلڈوز کر کے کی گئی قانون سازی واپس لی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سرکاری و نجی اداروں میں کام کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
مولانا کوعوام نے مستردکیا اور وہ بدلہ جمہوریت سے لینا چاہتے ہیں، فیصل کریم کنڈی
کراچی میں دودریا کے قریب خودکشی کی کہانی کانیاموڑ
وزیراعظم مسائل کو جلد حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
سرکاری ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے خوشخبری
وزیراعظم بڑے مسائل جلد حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر