Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

السی کے بیج استعمال کرنے کے حیران کن فوائد

Now Reading:

السی کے بیج استعمال کرنے کے حیران کن فوائد

السی کے بیج کے بے شمار فائدے ہیں اور اس کے استعمال سے بہت سی بیماریوں سے محفوظ بھی رہا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ السی کے بیج ہزاروں سالوں سے استعمال کئے جارہے ہیں۔

آج ہم آپ کو اس کے کچھ ایسے فوائد بتائیں گے کہ جنہیں جان کر آپ انہیں آزمائے بغیر نہ رہ سکیں گے۔

نظام انہضام کے لئے

جیسا کہ بتایا گیا ہے کہ ان میں فائبر کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے لہذا السی کے بیج کھانے سے معدے پر اس کے خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ان کے باقاعدہ استعمال سے انتڑیوں کو بھی بہت فائدہ ہوتا ہے اور رفائے حاجت میں باقاعدگی آتی ہے اور ساتھ ہی قبض سے نجات ملتی ہے۔

Advertisement

دل کی صحت کے لئے

دل کی بیماریوں کی ایک بنیادی وجہ خون میں کولیسٹرول کی مقدارمیں اضافہ ہے۔صحت کے جریدے جرنل آف نیوٹریشن کے مطابق جو لوگ دن میں 30گرام السی کے بیج استعمال کرتے ہیں ان میں LDLکولیسٹرول کی مقدار ان لوگوں سے کم پائی گئی جو کولیسٹرول کم کرنے والی ادویات کھارہے تھے۔ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ السی کے بیجوں میں فائبرکی وافر مقدار پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے وہ کولیسٹرول کو کم کرنے میں مددگار ہوتے ہیں۔

میٹابولک سینڈروم کے لئے

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ میٹابولک سینڈروم کی وجہ سے دل کی بیماریاں اور ذیابیطس ٹائپ 2ہوتی ہے۔اس کی وجہ سے ہمارے صحت مجموعی طور پر متاثر ہوتی ہے اور اس کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔اس کی وجہ سے جسم میں بہت زیادہ کمزوری محسوس ہوتی ہے اور صحت کے دیگر مسائل پیدا ہونے لگتے ہیں۔لیکن اگر آپ السی کے بیج استعمال کرنے لگیں تو اس بیماری سے نجات ملتی ہے یا کم از کم اس کے اثرات میں کافی حد تک کمی آنے لگتی ہے۔

ذیابیطس کے لئے

ان میں موجود فائبر اور اومیگا فیٹی تھری کی وجہ سے یہ ذیابیطس کے لئے بہت مفید پائے گئے ہیں۔ایسے افراد جنہیں ذیابیطس کا خطرہ موجود رہے انہیں چاہیے کہ السی کے بیج باقاعدگی سے استعمال کریں کہ اس طرح ان کے خون میں گلوکوز کی مقدار مقررہ حد سے تجاوز نہ کرے گی۔

Advertisement

جسمانی سوزش کے لئے

ہمارے جسم میں سوزش کی وجہ سے جوڑوں اور پٹھوں میں درد رہنے لگتا ہے لیکن اگر السی کے بیجوںکا استعمال کیا جائے تو ان مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ان میں اومیگا فیٹی تھری،وٹامن بی1،سیلینیم اور کاپر کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے کس کی وجہ سے جسمانی سوزش کو کم کرتے ہیں اور جوڑوں اور پٹھوں کی درد سے نجات دلاتے ہیں۔

السی کے بیج کھانے کا طریقہ

خیال رہے کہ یہ بیج دو طرح سے آتے ہیں یعنی گولڈن اور سفیدلیکن صحت پردونوں کی خصوصیات ایک ہی سی ہیں۔

واضح رہے کہ السی کے بیچ کا بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے انہیں اچھی طرح پیس کر استعمال کرنا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہماری ملازمت دماغی صحت کے لیے کتنی اہم ہوتی ہے؟ جانیے
ناشتے میں کیا کھانا سب سے زیادہ صحت مند ہے؟
وہ غذائیں جو بچوں کو ہرگز نہیں دینی چاہیے!!!
خبردار!!! ’ویپنگ‘ کرنے والے افراد کے لئے تشویشناک خبر آگئی
پلاسٹک کے ننھے ذرات جسم کے اندر جانے سے کیا ہوتا ہے؟ نئی تحقیق نے سب کو حیران کردیا
عمر بڑھنے کے باوجود خود کو جوان رکھنا چاہتے ہیں تو یہ طریقہ آزمائیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر