کراچی میں حساس ادارے اور سی ٹی ڈی کی ہاکس بے روڈ پر کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی ذرائع کا کہناہے کہ ہلاک دہشتگرد سے ایک کلو وزنی دیسی ساختہ2 بم ملے جنہیں ناکارہ بنا دیا گیا۔
حساس ادارے نے ہاکس بے روڈ پر دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع دی جس پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کی۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشتگرد سے ملنے والے اسلحے کو فارنزک کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشتگرد رینجرز چوکیوں اور پولیس پر بم حملوں سمیت سنگین جرائم میں ملوث تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
