Advertisement
Advertisement
Advertisement

گوگل کے نئے اسمارٹ فون کی قیمت لانچ سے قبل لیک

Now Reading:

گوگل کے نئے اسمارٹ فون کی قیمت لانچ سے قبل لیک
Advertisement

 گوگل کے نئے اسمارٹ فون پکسل 5 کی قیمتیں لانچ  ہونے سے پہلے ہی لیک ہو گئی ہیں ۔

 غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گوگل اپنا نیا اسمارٹ فون پکسل 5 اسی ماہ لانچ کرنے جا رہا ہے  جن کی  قیمتیں  انتہائی  کم ہیں ۔

معروف ویب سائٹ گوگل نے کئی اسٹورز کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے پاس گوگل کے نئے اسمارٹ فون کی قیمت 499 یوروز تک ہے۔

جرمن آن لائن اسٹور نے اپنی ویب سائٹ پر 128 جی بی میموری والے پکسل 5 کی قیمت 629 یوروز اور 128 جی بی میموری والے پکسل 4a کی قیمت 499 یوروز رکھی ہے۔

اسی طرح برطانیہ میں بھی  اپنی ویب سائٹ پر 128 جی بی پکسل 4a کے 5 جی فون کی قیمت 499 پاؤنڈز تحریر کی لیکن بعد میں اس صفحے کو ہی ہٹا دیا گیا۔ تاہم مور کمپیوٹرز نامی اسٹور نے اپنی ویب سائٹ پر اس فون کی قیمت 513.32 پاؤنڈز رکھی ہے۔

Advertisement

اگر مذکورہ بالا قیمتوں کو ڈالرز میں تبدیل کریں تو گوگل پکسل 5 کی قیمت 736 ڈالرز جبکہ   4a کے 5 جی ٹیکنالوجی والے فون کی قیمت 584 ڈالرز کے لگ بھگ بنتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق پکسل 5 اور 4a فائیو جی کی قیمتیں اس سے بھی کچھ کم ہو سکتی ہیں۔

مگر یہاں یہ بات اہم ہے کہ کسی بھی ملک میں اسمارٹ فونز کی قیمتیں صرف کرنسی کنورژن کے ذریعے نہیں جانچی جا سکتیں کیونکہ مقامی ٹیکسز بھی ان پر اثرانداز ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ گوگل نے اپنا سابقہ فون پکسل 4 کم از کم 799 ڈالرز کے ساتھ لانچ کیا تھا اور اگر اُس قیمت کا پکسل 5 کی ممکنہ قیمت کے ساتھ موازنہ کریں تو نیا اسمارٹ فون تقریباً 200 ڈالرز سستا ہو گا۔

یہی وجہ ہے کہ پکسل 5 کی قیمتوں میں کمی آئی فون بنانے والی امریکی کمپنی ایپل کے لیے ایک بڑا چیلنج ہو گی جو کہ نیا آئی فون 12 بھی لانچ کرنے جا رہی ہے۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گوگل اے آئی رزلٹ میں مشکوک ویب سائٹ کے لنکس بھی آنے لگے
میٹا سے لفظ ’شہید‘ پر پابندی ہٹانے کا مطالبہ
واٹس ایپ صارفین کیلئے اچھی خبر
اب چھلے کے ذریعے اے آئی سے باتیں کیجئے
ایپل موبائل فونز صارفین کیلئے اہم خبر؛ کمپنی کا بڑا اعلان
ٹک ٹاک پر پابندی کا امکان
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر