Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان میں امن سے پاکستان میں امن ہوگا

Now Reading:

افغانستان میں امن سے پاکستان میں امن ہوگا
Abdullah Abdullah returning to Afghanistan after 3 days of visit

افغان اعلیٰ سطحی مفاہمتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ کا کہنا ہے دورہ پاکستان کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان نئے مذاکراتی دور کا آغاز کرنا ہے افغان عوام کی طرف سے گرمجوشی اور دوستی کاپیغام لایا ہوں۔

انسٹیٹوٹ آف سٹریٹیجک سٹڈیز اسلام آباد میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغان اعلیٰ سطحی مفاہمتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ دوہا میں ہونے والے مذاکرات افغانستان کے لیے ایک نارد موقع ہے اور افغان حکومت نے اپنی مذاکراتی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ تحمل سے کام لے اور سمجھوتے کو مدنظر رکھیں  اور اس موقع کو ضائع نہ ہونے دیں۔

عبداللہ عبداللہ کامزید کہنا تھا کہ افغانستان میں امن سے پاکستان میں امن ہوگا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے امن مذاکرات سے متعلق گفتگو ہوئی، ہم نے آگے بڑھ کر تجارت، کاروبار اور عوامی رابطوں کو فروغ دینا ہوگا، معیشت کی بہتری کے لیے دونوں ممالک میں آزادانہ تجارت کو فروغ دینا ضروری ہے، دونوں ممالک کو ایک ہی وقت میں کورونا، معیشت، دہشت گردی اور مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔

افغان رہنما نےسرحد پار دہشت گردی روکنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ افغانستان میں تشدد میں کمی سے دوہا امن مذاکرات کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔ اس سلسلے میں خطے کے دیگر ممالک کے تعاون کے خواہاں ہیں۔

ڈاکٹرعبداللہ نے افغان مہاجرین کی دیکھ بھال پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا افغان حکومت ان مہاجرین کی باعزت اور رضاکارانہ واپسی کی حامی ہے۔

Advertisement

عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ بطور چیئرمین مفاہمتی کونسل ان کا کام فریقین میں اتفاق رائے پیدا کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان اب بدل چکا ہے اور اب یہ 1990 یا 20001  والا افغانستان نہیں ہے۔ ’نئی نسل ایک پرامن مستقبل کی خواہاں ہے۔‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزارِ قائد پرحاضری اورفاتحہ خوانی
10 سگریٹ پیک بنانے کی اجازت، سالانہ 50 ارب روپے نقصان کا خدشہ
نوشکی میں دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم
اسٹرٹیجک اداروں سے وابستہ نمایاں سائنسدانوں اور انجینئرز کے لیے اعزازات
ڈیجیٹل تبدیلی ملک کی ترقی کی ضامن ہے، احسن اقبال
آئی جی موٹر وے پولیس کا اوور لوڈنگ کے خلاف کارروائی کا حکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر