Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیب نے شہباز شریف کے بے نامی اثاثوں کی مالیت ظاہر کردی

Now Reading:

نیب نے شہباز شریف کے بے نامی اثاثوں کی مالیت ظاہر کردی
شہباز شریف

قومی احتساب بیورو(نیب) نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور صدر مسلم لیگ نون شہباز شریف کے بے نامی اثاثہ جات کی مالیت ظاہر کردی۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کے بے نامی اثاثوں کی مالیت 7 ارب 5 کروڑ 87 لاکھ روہے ہے۔

نیب کی جانب سے جاری  دستاویزات کے مطابق شہبازشریف کے ظاہر اثاثوں کی مالیت 26 کروڑ 93 لاکھ ایک ہزار روپے ہے۔ شہباز شریف کے بے نامی داروں میں جائیدادیں، 3 کمپنیاں، خفیہ بینک اکاؤنٹس اور شئیرز شامل ہیں۔

نیب لاہور کی  مرتب کردہ دستاویز کے مطابق شہبازشریف کی بے نامی کمپنی یونی ٹاس اور گڈ نیچر کے اثاثوں کی مالیت 1 ارب 88 کروڑ 48 لاکھ 17 ہزارروپے ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی بے نامی کمپنی نثار ٹریڈنگ کے اثاثوں کی مالیت 51 کروڑ 52 لاکھ 71 ہزار روپے ہے۔

Advertisement

نیب کو شہباز شریف کی جانب سےغیر ظاہر شدہ بنکوں میں 27 کروڑ 13 لاکھ 39 ہزار روپے کی موجودگی کے شواہد ملے ہیں۔

دستاویز کے مطابق شہباز شریف کے شئیرز کی مالیت 1 ارب 20 کروڑ اور 60 لاکھ ہے جب کہ شریف فیملی کے بے نامی دار اراکین کے اثاثوں کی مالیت 3 ارب 18 کروڑ 13 لاکھ 55 ہزار روپے ہے۔

شہباز شریف کے بے نامی داروں میں نصرت شہباز، سلمان شہباز، حمزہ شہباز، رابعہ عمران اور جوریہ علی شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم شہباز شریف سے چین کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات
سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
گورنرسندھ نےایرانی صدرابراہیم رئیسی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی
سودی نظام کے خاتمے کا مرحلہ وار سلسلہ جاری ہے، وزیرخزانہ
مصطفی کمال کا سودی نظام کے خاتمے کا مطالبہ
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزارِ قائد پرحاضری اورفاتحہ خوانی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر