Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سابق بھارتی وزیر خارجہ جسونت سنگھ انتقال کر گئے

Now Reading:

سابق بھارتی وزیر خارجہ جسونت سنگھ انتقال کر گئے
بھارتی وزیر خارجہ

بھارت کے سابق وزیر خارجہ جسونت سنگھ 82  سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی وزیر  خارجہ  جسونت سنگھ گزشتہ پانچ برس سے مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج رہے۔

 جسونت سنگھ کے انتقال پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق وزیر خارجہ کی موت پر دُکھ کا اظہار کیا ہے۔

نریندر مودی نے کہا ہے کہ جسونت سنگھ کو مختلف سماجی اور سیاسی معاملات پر ان کے منفرد نکتہ نظر کی وجہ سے یاد کیا جائے گا۔ ’انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو مضبوط بنانے کے لیے کام کیا اور مجھے ان کے ساتھ ملاقاتیں ہمیشہ یاد رہیں گی۔‘

 بھارت  کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق جسونت سنگھ سنہ 2014 میں اپنے گھر میں گِرنے کے بعد علیل رہے اور ان کا علاج آرمی ہسپتال میں داخل کیا گیا۔

جسونت سنگھ انڈیا کے وزیر دفاع اور وزیر خزانہ بھی رہے۔

خیال   رہے کہ   جسونت سنگھ   کو پاکستان کے بانی محمد علی جناح پر کتاب لکھنے اور ان کی تعریف کرنے کی پاداش میں بی جے پی نے چند برس کے لیے پارٹی سے نکال دیا تھا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کی تباہ کن معیشت سے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
مودی کے جھوٹوں کا پلندہ بے نقاب
فلسطین میں اسرائیلی جنگ کے 200 روز مکمل، غزہ شہر کا 70 فیصد بنیادی ڈھانچہ تباہ
خارکیف میں روسی میزائل حملے سے مقامی ٹیلی ویژن کا ٹاور تباہ
برطانوی پارلیمنٹ نے پناہ گزینوں کو روانڈا بھیجنے کا بل منظور کرلیا
ملیشئین نیوی کے 2 ہیلی کاپٹرز میں تصادم، 10 افراد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر