Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

یاسر حسین نے نظم ’مملکتِ خداداد‘ پڑھ لی

Now Reading:

یاسر حسین نے نظم ’مملکتِ خداداد‘ پڑھ لی

پاکستان کے معروف اداکار یاسر حسین نے اپنے دوست علی زریون کی ایک سال قبل لکھی گئی نظم ’مملکتِ خداداد‘ پڑھ کے سُنا دی۔

اداکار یاسر حسین نے ملک بھر میں زیادتی کے بڑھتے واقعات کو مد نظر رکھتے ہوئے فوٹو اینڈویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں اداکار اپنے دوست علی زریون کی ایک سال پُرانی نظم ’مملکتِ خداداد‘ پڑھتے نظر آرہے ہیں۔

یاد رہے کہ 2 منٹ 4 سیکنڈز پر مشتمل یاسر حسین کی اس معنی خیز ویڈیو پر اب تک ایک لاکھ 82 ہزار سے زائد ویوز آچکے ہیں۔

Advertisement

یاسر حسین نظم کا آغاز کرنے سے پہلے بتایا کہ جو نظم وہ آج پڑھنے جارہے ہیں وہ اُن کے دوست علی زریون نے ایک سال پہلے لکھی تھی جب زیادتی کے واقعات بڑھ گئے تھے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ایک سال بعد بھی زیادتی کے افسوسناک واقعات میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

اداکار نے کہا کہ وہ ملک کی موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ نظم پڑھ رہے ہیں جس کا عنوان ’مملکتِ خداداد‘ ہے۔

یاسر حسین نے کیمشن میں لکھا کہ علی زریون کی یہ نظم اس دُنیا میں موجود ہر اُس انسان کے لیے ایک سوال ہے جو جنسی زیادتی کو ایک عام حادثہ سمجھ کر بھول جاتا ہے۔

اداکار نے لکھا کہ ریپسٹ ایک چور نہیں ہے کہ جسے پکڑ کر سلاخوں کے پیچھے ڈالا جائے بلکہ وہ ایک وحشی درندہ ہےجسے سرِعام پھانسی دینا بہت ضروری ہے۔

یاسر حسین نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ HangTheRapist بھی استعمال کیا۔

واضح رہے کہ یاسر حسین نے  ویڈیو میں نظم کا عنوان بتانے کے بعد اس نظم کے تمام سطر بڑے ہی خوبصورت انداز میں پڑھے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاپ سنگر احمد رشدی مرحوم کا یوم پیدائش
نعمان اعجاز کی پاکستانی ڈراموں کے مواد پر کڑی تنقید!
چھوٹی عمر میں شادی کرنے پر کوئی افسوس نہیں، اداکارہ سدرہ نیازی
اداکارہ نازش جہانگیر سوشل میڈیا صارفین پر برس پڑیں!!!
اداکارہ درفشاں سلیم کے اس لباس کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
بجرنگی بھائی جان کے اگلے سیکوئل کے متعلق اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر