شنیرا اکرم نے دُنیا بھر میں مقبول ترین تُرک شیف براک کو اپنے گھر آنے کی دعوت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق مائیکرو ٹوئٹر پر ایک صارف نے تُرک شیف براک کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
صارف کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے مداحوں کو بتا رہے ہیں کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ترک شیف براک نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا تھاکہ وہ رواں ماہ پاکستان آئیں گے۔
Please come to our house when you come to Pakistan @CznBurak we are missing our Turkish food !!! @arsalanhshah can we get this booked now, I need to learn how to make Börek 🙏 I think the public needs to get involved https://t.co/ssawAd926y
— Shaniera Akram (@iamShaniera) October 28, 2020
معروف شیف براک نے پاکستان آنے کی خبر دیتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ پاکستان آکر خود پاکستان کے لوگوں سے ملنا چاہتے ہیں۔
شنیرا نے صارف کے ٹوئٹ پر تُرک شیف براک سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میں آ پ کو دعوت دے رہی ہوں کہ آپ جب بھی پاکستان کا دورہ کریں تو ہمارے گھر لازمی آئیں۔‘
دوسری جانب سابق کرکٹر کی اہلیہ نے تُرک پکوانوں کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم ترکش کھانوں کے ذائقے کو بہت یاد کر رہے ہیں۔‘
شنیرا نے صارف کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’ارسلان کیا ہم شیف سے ملنے کے لیے ابھی بُکنگ کرواسکتے ہیں؟ کیونکہ مجھے ترک شیف براک سے کھانا پکانا سیکھنا ہے۔‘
شنیرا نے کہا کہ ’میرے خیال میں ہمارے عوام کو بھی اس میں شامل ہونے کی ضرورت ہے۔‘