Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دانت کے درد سے نجات کےلئے آسان نسخے

Now Reading:

دانت کے درد سے نجات کےلئے آسان نسخے

دانت کے درد سے نجات حاصل کرنے کے لیے چند آزمودہ گھریلو نسخے مندرجہ ذیل ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دانتوں کو انفیکشن اور کیویٹی سے بچانے کے لیے لازمی ہے کہ ہر غذا کے استعمال کے بعد برش کیا جائے اور رات سونے سے قبل میٹھی غذاؤں کا استعمال ہر گز نہ کیا جائے۔

آدھا چائے کا چمچ نمک ایک گلاس نیم گرم پانی میں ملا کر اس سے کلیاں کریں، نمک میں موجود اینٹی سیپٹک خصوصیات دانت کے درد کو کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔

آدھا چمچ سرسوں کے تیل میں ایک چٹکی نمک ملا کر دانتوں اور مسوڑھوں پر مل لیں، اس سے مسوڑھوں میں موجود مضر صحت مواد نکل جائے گا اور درد میں فوری آرام آئے گا۔

Advertisement

ایک برف کے ٹکڑے  کو کپڑے میں لپیٹ کر تکلیف دہ دانت پر پندرہ منٹ تک لگائے رکھیں تاکہ اعصاب سن ہوجائیں، اس کے علاوہ ایک برف کے ٹکڑے سے  اپنے ہاتھ پر مساج کریں ،جس سے دانت کے درد میں کمی آئے گی۔

بیکنگ یعنی میٹھا سوڈا سوزش ختم کرنے کے لیے معاون ہے جبکہ جراثیم کش ہونے کی وجہ سے یہ دانت کے انفیکشن کا علاج بھی کرتا ہے۔

لہسن اینٹی سیپٹک ہوتا ہے اس لیے درد میں کمی لانے کا کام بھی کرتا ہے، لہسن کو پیس کر متاثرہ دانت پر لگائیں یا چبا لیں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کئی بیماریوں میں مفید ناریل کا پانی پینے کے یہ 5 بڑے فائدے جان لیں
مائیگرین سے نجات حاصل کرنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں!
کیا تربوز کے بیج کھانا صحت کے لئے نقصان دہ ہے؟
ان عام غذاؤں کے بارے میں چند غلط فہمیاں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں
کیا آپ کٹھن نوکری کرنے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
پیٹ کی چربی کم کرنے میں مدد گار 6 مفید سبزیاں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر