Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی نوجوانوں میں رضاکارانہ خدمات کا بہت جذبہ ہے، وزیراعظم

Now Reading:

پاکستانی نوجوانوں میں رضاکارانہ خدمات کا بہت جذبہ ہے، وزیراعظم
وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں میں رضاکارانہ خدمات کا بہت جذبہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گرین انڈیکس ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں خیرات دینےکابہت جذبہ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں رضاکارانہ خدمات کا بہت جذبہ ہے کینسراسپتال بنانےمیں عام لوگوں نے بھی اپناحصہ ڈالا، شوکت خانم اسپتال بنانےکےدوران قوم کےجذبےسےبہت متاثرہوا۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ بدقسمتی سے پاکستانی عوام کے جذبے سے بھرپور فائدہ نہیں اٹھایا جارہا جبکہ پاکستان کا کوئی ایسا حصہ نہیں جہاں میں نہیں گیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارےنبیﷺنےفرمایا صفائی نصف ایمان ہے جبکہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بہت نعمتوں سے نوازا ہے، شاید ہی کسی ملک میں اتنی نعمتیں ہوں جتنی اللہ نے ملک کوبخشی ہیں۔

Advertisement

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں اپنی آنکھوں سے جنگلات کو تباہ ہوتے دیکھا،20سال کے دوران لاہور سے 70فیصد درخت کاٹ دیئے گئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ معاشرہ فضائی اورپانی کی آلودگی کی پراہ ہی نہیں کرتا لیکن ہمیں آئندہ نسلوں کےلیےابھی سےفوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کےمقابلےمیں ہم نے لوگوں کو زیادہ معاشی تباہی سے بچایا، کورونا کی وجہ سے ساری دنیا میں معاشی بدحالی ہوئی جبکہ ہمیں ڈرہےاکتوبر،نومبرمیں آلودگی کی وجہ سےکوروناپھرسےنہ پھیل جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ کراچی میں بھی ہرجگہ کچرااور براحال ہے، پانی بھی گندا ہوگیا کیونکہ سمندرمیں کراچی کا ساراسیوریج پھینکا جارہا ہے جبکہ لوگوں کو سمجھانا ہے کہ آلودگی پھیلا کر ہم ملک کی تباہی کررہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
آرمی چیف عاصم منیر کی جانب سے شہیدکسٹمزحکام کو بھرپور خراج عقیدت
گورنر سندھ کی جانب سے اسٹریٹ کرائم کا شکار افراد میں موٹر سائیکل اور چیک تقسیم
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ملک میں آئین کی بالادستی ہونی چاہیے، حافظ نعیم الرحمان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر